احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

22: 22- بَابُ إِثْمِ الْغَادِرِ لِلْبَرِّ وَالْفَاجِرِ:
باب: دغا بازی کرنے والے پر گناہ خواہ وہ کسی نیک آدمی کے ساتھ ہو یا بےعمل کے ساتھ۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 3186
حدثنا ابو الوليد، حدثنا شعبة، عن سليمان الاعمش، عن ابي وائل، عن عبد الله، وعن ثابت، عن انس، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"لكل غادر لواء يوم القيامة، قال: احدهما ينصب، وقال: الآخر يرى يوم القيامة يعرف به".
ہم سے ابوالولید نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے سلیمان اعمش نے، ان سے ابووائل نے اور ان سے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اور ثابت نے انس رضی اللہ عنہ سے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قیامت کے دن ہر دغا باز کے لیے ایک جھنڈا ہو گا، ان میں سے ایک صاحب نے بیان کیا کہ وہ جھنڈا (اس کے پیچھے) گاڑ دیا جائے گا اور دوسرے صاحب نے بیان کیا کہ اسے قیامت کے دن سب دیکھیں گے، اس کے ذریعہ اسے پہچانا جائے گا۔

Share this: