احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

5: 5- بَابُ إِذَا أَوْمَأَ الْمَرِيضُ بِرَأْسِهِ إِشَارَةً بَيِّنَةً جَازَتْ:
باب: اگر مریض اپنے سر سے کوئی صاف اشارہ کرے تو اس پر حکم دیا جائے گا؟
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2746
حدثنا حسان بن ابي عباد، حدثنا همام، عن قتادة، عن انس رضي الله عنه، ان يهوديا رض راس جارية بين حجرين، فقيل لها: من فعل بك افلان، او فلان حتى سمي اليهودي، فاومات براسها، فجيء به، فلم يزل حتى اعترف فامر النبي صلى الله عليه وسلم"فرض راسه بالحجارة".
ہم سے حسان بن ابی عباد نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے ہمام نے بیان کیا قتادہ سے اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے کہ ایک یہودی نے ایک (انصاری) لڑکی کا سر دو پتھروں کے درمیان میں رکھ کر کچل دیا تھا۔ لڑکی سے پوچھا گیا کہ تمہارا سر اس طرح کس نے کیا ہے؟ کیا فلاں شخص نے کیا؟ فلاں نے کیا؟ آخر یہودی کا بھی نام لیا گیا (جس نے اس کا سر کچل دیا تھا) تو لڑکی نے سر کے اشارے سے ہاں میں جواب دیا۔ پھر وہ یہودی بلایا گیا اور آخر اس نے بھی اقرار کر لیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے اس کا بھی پتھر سے سر کچل دیا گیا۔

Share this: