احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

56: 56- بَابُ الْخَاتَمِ لِلنِّسَاءِ:
باب: عورتوں کے لیے (سونے کی) انگوٹھی پہننا جائز ہے۔
وكان على عائشة خواتيم ذهب.
‏‏‏‏ اور عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس سونے کی انگوٹھیاں تھیں۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5880
حدثنا ابو عاصم، اخبرنا ابن جريج، اخبرنا الحسن بن مسلم، عن طاوس، عن ابن عباس رضي الله عنهما، شهدت العيد مع النبي صلى الله عليه وسلم،"فصلى قبل الخطبة"قال ابو عبد الله، وزاد ابن وهب، عن ابن جريج،"فاتى النساء فجعلن يلقين الفتخ والخواتيم في ثوب بلال".
ہم سے ابوعاصم نبیل نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم کو ابن جریج نے خبر دی، انہوں نے کہا ہم کو حسن بن مسلم نے خبر دی، انہیں طاؤس نے اور انہیں ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہ میں عیدالفطر کی نماز میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موجود تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ سے پہلے نماز پڑھائی اور ابن وہب نے جریج سے یہ لفظ بڑھائے کہ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عورتوں کے مجمع کی طرف گئے (اور صدقہ کی ترغیب دلائی) تو عورتیں بلال رضی اللہ عنہ کے کپڑے میں چھلے دار انگوٹھیاں ڈالنے لگیں۔

Share this: