احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

55: 55- بَابُ هَلْ يُجْعَلُ نَقْشُ الْخَاتَمِ ثَلاَثَةَ أَسْطُرٍ:
باب: انگوٹھی کا کندہ تین سطروں میں کرنا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5878
حدثني محمد بن عبد الله الانصاري، قال: حدثني ابي، عن ثمامة، عن انس، ان ابا بكر رضي الله عنه، لما استخلف كتب له، وكان نقش الخاتم ثلاثة اسطر، محمد سطر، ورسول سطر، والله سطر.
مجھ سے عبداللہ انصاری نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے میرے والد عبداللہ بن مثنیٰ نے بیان کیا، ان سے ثمامہ بن عبداللہ بن انس نے اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ جب خلیفہ ہوئے تو انہوں نے مجھ کو زکوٰۃ کے مسائل لکھوا دیئے اور انگوٹھی (مہر) کا نقش تین سطروں میں تھا ایک سطر میں محمد دوسری سطر میں رسول اور تیسری سطر میں اللہ۔

Share this: