احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

75: 75- بَابُ صَاعٍ مِنْ زَبِيبٍ:
باب: صدقہ فطر میں منقیٰ بھی ایک صاع دینا چاہیے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 1508
حدثنا عبد الله بن منير، سمع يزيد بن ابي حكيم العدني، حدثنا سفيان، عن زيد بن اسلم، قال: حدثني عياض بن عبد الله بن ابي سرح، عن ابي سعيد الخدري رضي الله عنه، قال:"كنا نعطيها في زمان النبي صلى الله عليه وسلم صاعا من طعام او صاعا من تمر او صاعا من شعير او صاعا من زبيب"، فلما جاء معاوية وجاءت السمراء، قال: ارى مدا من هذا يعدل مدين.
ہم سے عبداللہ بن منیر نے بیان کیا ‘ انہوں نے یزید بن ابی حکیم عدنی سے سنا ‘ انہوں نے کہا کہ ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا ‘ ان سے زید بن اسلم نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا کہ مجھ سے عیاض بن عبداللہ بن سعد بن ابی سرح نے بیان کیا اور ان سے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں صدقہ فطر ایک صاع گیہوں یا ایک صاع کھجور یا ایک صاع جَو یا ایک صاع زبیب (خشک انگور یا خشک انجیر) نکالتے تھے۔ پھر جب معاویہ رضی اللہ عنہ مدینہ میں آئے اور گیہوں کی آمدنی ہوئی تو کہنے لگے میں سمجھتا ہوں اس کا ایک مد دوسرے اناج کے دو مد کے برابر ہے۔

Share this: