76: 76- بَابُ الصَّدَقَةِ قَبْلَ الْعِيدِ:
باب: صدقہ فطر نماز عید سے پہلے ادا کرنا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 1509
حدثنا آدم، حدثنا حفص بن ميسرة، حدثنا موسى بن عقبة، عن نافع، عن ابن عمر رضي الله عنهما ,"ان النبي صلى الله عليه وسلم امر بزكاة الفطر قبل خروج الناس إلى الصلاة".
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا انہوں نے کہا کہ ہم سے حفص بن میسرہ نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا کہ مجھ سے موسیٰ بن عقبہ نے بیان کیا ‘ ان سے نافع نے اور ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ فطر نماز (عید) کے لیے جانے سے پہلے پہلے نکالنے کا حکم دیا تھا۔