احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

74: 74- بَابُ صَدَقَةِ الْفِطْرِ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ:
باب: صدقہ فطر میں کھجور بھی ایک صاع نکالی جائے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 1507
حدثنا احمد بن يونس، حدثنا الليث، عن نافع، ان عبد الله بن عمر رضي الله عنهما، قال:"امر النبي صلى الله عليه وسلم بزكاة الفطر صاعا من تمر او صاعا من شعير"، قال عبد الله رضي الله عنه: فجعل الناس عدله مدين من حنطة.
ہم سے احمد بن یونس نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا کہ ہم سے لیث نے نافع کے واسطہ سے بیان کیا ‘ ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صاع کھجور یا ایک صاع جَو کی زکوٰۃ فطر دینے کا حکم فرمایا تھا۔ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ پھر لوگوں نے اسی کے برابر دو مد (آدھا صاع) گیہوں کر لیا تھا۔

Share this: