احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

58: 58- بَابُ صَوْمِ يَوْمٍ وَإِفْطَارِ يَوْمٍ:
باب: ایک دن روزہ اور ایک دن افطار کا بیان۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 1978
حدثنا محمد بن بشار، حدثنا غندر، حدثنا شعبة، عن مغيرة، قال: سمعت مجاهدا، عن عبد الله بن عمرو رضي الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"صم من الشهر ثلاثة ايام، قال: اطيق اكثر من ذلك، فما زال حتى قال: صم يوما وافطر يوما، فقال: اقرإ القرآن في كل شهر، قال: إني اطيق اكثر، فما زال حتى قال في ثلاث".
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے غندر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے مغیرہ نے بیان کیا کہ میں نے مجاہد سے سنا اور انہوں نے عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، مہینہ میں صرف تین دن کے روزے رکھا کر۔ انہوں نے کہا کہ مجھ میں اس سے بھی زیادہ کی طاقت ہے۔ اسی طرح وہ برابر کہتے رہے (کہ مجھ میں اس سے بھی زیادہ کی طاقت ہے) یہاں تک کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، ایک دن روزہ رکھو اور ایک دن کا روزہ چھوڑ دیا کر۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے یہ بھی فرمایا کہ مہینہ میں ایک قرآن مجید ختم کیا کر۔ انہوں نے اس پر بھی کہا کہ میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں۔ اور برابر یہی کہتے رہے۔ یہاں تک کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تین دن میں (ایک قرآن ختم کیا کر)۔

Share this: