احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

11: 11- بَابُ لاَ تُسْتَقْبَلُ الْقِبْلَةُ بِغَائِطٍ أَوْ بَوْلٍ إِلاَّ عِنْدَ الْبِنَاءِ جِدَارٍ أَوْ نَحْوِهِ:
باب: اس مسئلہ میں کہ پیشاب اور پاخانہ کے وقت قبلہ کی طرف منہ نہیں کرنا چاہیے، لیکن جب کسی عمارت یا دیوار وغیرہ کی آڑ ہو تو کچھ حرج نہیں۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 144
حدثنا آدم، قال: حدثنا ابن ابي ذئب، قال: حدثنا الزهري، عن عطاء بن يزيد الليثي، عن ابي ايوب الانصاري، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إذا اتى احدكم الغائط فلا يستقبل القبلة ولا يولها ظهره، شرقوا او غربوا".
ہم سے آدم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابن ابی ذئب نے، کہا کہ ہم سے زہری نے عطاء بن یزید اللیثی کے واسطے سے نقل کیا، وہ ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی بیت الخلاء میں جائے تو قبلہ کی طرف منہ کرے نہ اس کی طرف پشت کرے (بلکہ) مشرق کی طرف منہ کر لو یا مغرب کی طرف۔

Share this: