احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

1: 1- بَابُ وُجُوبِ الْعُمْرَةِ وَفَضْلِهَا:
باب: عمرہ کا وجوب اور اس کی فضیلت۔
وقال ابن عمر رضي الله عنهما: ليس احد إلا وعليه حجة وعمرة، وقال ابن عباس رضي الله عنهما: إنها لقرينتها في كتاب الله: واتموا الحج والعمرة لله سورة البقرة آية 196.
‏‏‏‏ اور عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ (صاحب استطاعت) پر حج اور عمرہ واجب ہے، ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ کتاب اللہ میں عمرہ حج کے ساتھ آیا ہے اور پورا کرو حج اور عمرہ کو اللہ کے لیے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 1773
حدثنا عبد الله بن يوسف، اخبرنا مالك، عن سمي مولى ابي بكر بن عبد الرحمن، عن ابي صالح السمان، عن ابي هريرة رضي الله عنه،"ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: العمرة إلى العمرة كفارة لما بينهما، والحج المبرور ليس له جزاء إلا الجنة".
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم کو امام مالک نے خبر دی، انہیں ابوبکر بن عبدالرحمٰن کے غلام سمی نے خبر دی، انہیں ابوصالح سمان نے خبر دی اور انہیں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک عمرہ کے بعد دوسرا عمرہ دونوں کے درمیان کے گناہوں کا کفارہ ہے اور حج مبرور کی جزا جنت کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔

Share this: