احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

151: 151- بَابُ الإِدْلاَجِ مِنَ الْمُحَصَّبِ:
باب: (آرام کر لینے کے بعد) وادی محصب سے آخری رات میں چل دینا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 1771
حدثنا عمر بن حفص، حدثنا ابي، حدثنا الاعمش، حدثني إبراهيم، عن الاسود، عن عائشة رضي الله عنها، قالت:"حاضت صفية ليلة النفر، فقالت: ما اراني إلا حابستكم، قال النبي صلى الله عليه وسلم: عقرى حلقى، اطافت يوم النحر ؟ قيل: نعم، قال: فانفري"، قال ابو عبد الله: وزادني محمد.
ہم سے عمرو بن حفص نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ہمارے والد نے بیان کیا، ان سے اعمش نے بیان کیا، ان سے ابراہیم نخعی نے بیان کیا، ان سے اسود نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ مکہ سے روانگی کی رات صفیہ رضی اللہ عنہا حائضہ تھیں، انہوں نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے میں ان لوگوں کے روکنے کا باعث بن جاؤں گی، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا «عقرى حلقى» کیا تو نے قربانی کے دن طواف الزیارۃ کیا تھا؟ اس نے کہا کہ جی ہاں کر لیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر چلو۔

Share this: