احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

90: 90- بَابُ نَقْضِ الصُّوَرِ:
باب: تصویروں کو توڑنے کے بیان میں۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5952
حدثنا معاذ بن فضالة، حدثنا هشام، عن يحيى، عن عمران بن حطان، ان عائشة رضي الله عنها، حدثته ان النبي صلى الله عليه وسلم"لم يكن يترك في بيته شيئا فيه تصاليب إلا نقضه".
ہم سے معاذ بن فضالہ نے بیان کیا، ان سے ہشام دستوائی نے بیان کیا، ان سے یحییٰ بن ابی کثیر نے، ان سے عمران بن حطان نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے گھر میں جب بھی کوئی چیز ایسی ملتی جس پر صلیب کی مورت بنی ہو (جیسے نصاریٰ رکھتے ہیں) تو اس کو توڑ ڈالتے۔

Share this: