احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

89: 89- بَابُ عَذَابِ الْمُصَوِّرِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ:
باب: مورتیں بنانے والوں پر قیامت کے دن سب سے زیادہ عذاب ہو گا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5950
حدثنا الحميدي، حدثنا سفيان، حدثنا الاعمش، عن مسلم، قال: كنا مع مسروق في دار يسار بن نمير، فراى في صفته تماثيل، فقال سمعت عبد الله، قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول:"إن اشد الناس عذابا عند الله يوم القيامة المصورون".
ہم سے حمیدی عبداللہ بن زبیر نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، ان سے اعمش نے بیان کیا اور ان سے مسلم بن صبیحہ نے بیان کیا کہ ہم مسروق بن اجدع کے ساتھ یسار بن نمیر کے گھر میں تھے۔ مسروق نے ان کے گھر کے سائبان میں تصویریں دیکھیں تو کہا کہ میں نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سنا ہے، انہوں نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ کے پاس قیامت کے دن تصویر بنانے والوں کو سخت سے سخت تر عذاب ہو گا۔

Share this: