احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

42: 42- بَابُ مَسْحِ الرَّأْسِ مَرَّةً:
باب: سر کا مسح ایک بار کرنے کے بیان میں۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 192
حدثنا سليمان بن حرب، قال: حدثنا وهيب، قال: حدثنا عمرو بن يحيى، عن ابيه، قال: شهدت عمرو بن ابي حسن سال عبد الله بن زيد، عن وضوء النبي صلى الله عليه وسلم ؟"فدعا بتور من ماء فتوضا لهم، فكفا على يديه فغسلهما ثلاثا، ثم ادخل يده في الإناء فمضمض واستنشق واستنثر ثلاثا بثلاث غرفات من ماء، ثم ادخل يده في الإناء فغسل وجهه ثلاثا، ثم ادخل يده في الإناء فغسل يديه إلى المرفقين مرتين مرتين، ثم ادخل يده في الإناء فمسح براسه فاقبل بيديه وادبر بهما، ثم ادخل يده في الإناء فغسل رجليه"، وحدثنا موسى، قال: حدثنا وهيب، قال: مسح راسه مرة.
ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے وہیب نے بیان کیا، ان سے عمرو بن یحییٰ نے اپنے باپ (یحییٰ) کے واسطے سے بیان کیا، وہ کہتے ہیں کہ میری موجودگی میں عمرو بن حسن نے عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کے بارے میں پوچھا۔ تو عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ نے پانی کا ایک طشت منگوایا، پھر ان (لوگوں) کے دکھانے کے لیے وضو (شروع) کیا۔ (پہلے) طشت سے اپنے ہاتھوں پر پانی گرایا۔ پھر انہیں تین بار دھویا۔ پھر اپنا ہاتھ برتن کے اندر ڈالا، پھر کلی کی اور ناک میں پانی ڈال کر ناک صاف کی، تین چلوؤں سے تین دفعہ۔ پھر اپنا ہاتھ برتن کے اندر ڈالا اور اپنے منہ کو تین بار دھویا۔ پھر اپنا ہاتھ برتن کے اندر ڈالا اور دونوں ہاتھ کہنیوں تک دو دو بار دھوئے (پھر) سر پر مسح کیا اس طرح کہ (پہلے) آگے کی طرف اپنا ہاتھ لائے پھر پیچھے کی طرف لے گئے۔ پھر برتن میں اپنا ہاتھ ڈالا اور اپنے دونوں پاؤں دھوئے (دوسری روایت میں) ہم سے موسیٰ نے، ان سے وہیب نے بیان کیا کہ آپ نے سر کا مسح ایک دفعہ کیا۔

Share this: