احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

44: 44- بَابُ صَبِّ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَضُوءَهُ عَلَى الْمُغْمَى عَلَيْهِ:
باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک بیہوش آدمی پر اپنے وضو کا پانی چھڑکنے کے بیان میں۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 194
حدثنا ابو الوليد، قال: حدثنا شعبة، عن محمد بن المنكدر، قال: سمعت جابرا، يقول: جاء رسول الله صلى الله عليه وسلم يعودني وانا مريض لا اعقل،"فتوضا وصب علي من وضوئه"، فعقلت، فقلت: يا رسول الله، لمن الميراث ؟ إنما يرثني كلالة، فنزلت آية الفرائض.
ہم سے ابوالولید نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے شعبہ نے محمد بن المنکدر کے واسطے سے، انہوں نے جابر رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ کہتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری مزاج پرسی کے لیے تشریف لائے۔ میں بیمار تھا ایسا کہ مجھے ہوش تک نہیں تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا اور اپنے وضو کا پانی مجھ پر چھڑکا، تو مجھے ہوش آ گیا۔ میں نے عرض کیا، یا رسول اللہ! میرا وارث کون ہو گا؟ میرا تو صرف ایک کلالہ وارث ہے۔ اس پر آیت میراث نازل ہوئی۔

Share this: