جامع الترمذي حدیث نمبر: 3751
Jami at-Tirmidhi 3751
کتاب #50: کتاب: فضائل و مناقب
27: باب مَنَاقِبِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رضى الله عنه
باب: سعد بن ابی وقاص رضی الله عنہ کے مناقب کا بیان
حَدَّثَنَا رَجَاءُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعُذْرِيُّ بَصْرِيٌّ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَعْدٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " اللَّهُمَّ اسْتَجِبْ لِسَعْدٍ إِذَا دَعَاكَ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ إِسْمَاعِيل، عَنْ قَيْسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " اللَّهُمَّ اسْتَجِبْ لِسَعْدٍ إِذَا دَعَاكَ "، وَهَذَا أَصَحُّ.
سعد بن ابی وقاص رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اے اللہ ! سعد جب تجھ سے دعا کریں تو ان کی دعا قبول فرما “ ۱؎ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ یہ حدیث اسماعیل بن ابی خالد سے قیس بن حازم کے واسطہ سے روایت کی گئی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اے اللہ ! سعد جب تجھ سے دعا کریں تو ان کی دعا قبول فرما “ اور یہ زیادہ صحیح ہے ( یعنی : مرسل روایت زیادہ صحیح ہے ) ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 3751]
💡 وضاحت:
۱؎: یہ سعد بن ابی وقاص رضی الله عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کے بموجب مستجاب الدعوات ہونے کی دلیل ہے، اور ایک بہت بڑی فضیلت ہے۔ آثار و روایات میں سعد رضی الله عنہ کی بہت ساری دعاؤں کا ذکر ملتا ہے جو ان کی زندگی میں ہی پوری ہو گئیں۔
قال الشيخ الألباني:
صحيح، المشكاة (6116)
قال الشيخ زبیر علی زئی:
(3751) إسناده ضعيف ¤ إسماعيل بن أبى خالد مدلس وعنعن (د 2930) وللحديث شواهد
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 3913 الف) (صحیح)