جامع الترمذي حدیث نمبر: 3604
Jami at-Tirmidhi 3604
کتاب #49: کتاب: مسنون ادعیہ و اذکار
137: بَاب لِيَسْأَلْ الْحَاجَةَ مَهْمَا صَغُرَتْ
باب: چھوٹی سے چھوٹی ضرورت بھی اللہ ہی سے مانگی جائے
حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لِيَسْأَلْ أَحَدُكُمْ رَبَّهُ حَاجَتَهُ حَتَّى يَسْأَلَهُ الْمِلْحَ، وَحَتَّى يَسْأَلَهُ شِسْعَ نَعْلِهِ إِذَا انْقَطَعَ" وَهَذَا أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ قَطَنٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ سُلَيْمَانَ.
ثابت بنانی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم میں سے ہر ایک اپنی ضرورت اپنے رب سے مانگے ، یہاں تک کہ نمک اور اپنے جوتے کا ٹوٹا ہوا تسمہ بھی اسی سے طلب کرے “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ یہ روایت قطن کی مذکورہ روایت سے جسے وہ جعفر بن سلیمان سے روایت کرتے ہیں زیادہ صحیح ہے ( یعنی : اس کا مرسل ہونا زیادہ صحیح ہے ) ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 3604M]
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ المؤلف، وانظر ماقبلہ (تحفة الأشراف: 276) (ضعیف)