جامع الترمذي حدیث نمبر: 3510
Jami at-Tirmidhi 3510
کتاب #49: کتاب: مسنون ادعیہ و اذکار
83: باب
باب:۔۔۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ عَبْدِ الْوَارِثِ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتٍ الْبُنَانِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِذَا مَرَرْتُمْ بِرِيَاضِ الْجَنَّةِ فَارْتَعُوا "، قَالُوا: وَمَا رِيَاضُ الْجَنَّةِ؟ قَالَ: " حِلَقُ الذِّكْرِ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ مِنْ حَدِيثِ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ.
انس بن مالک رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم جنت کے باغوں سے گزرو تو تم ( کچھ ) چر ، چگ لیا کرو ۱؎ لوگوں نے پوچھا «رياض الجنة» کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” ذکر کے حلقے اور ذکر کی مجلسیں “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ یہ حدیث اس سند سے جسے ثابت نے انس سے روایت کی ہے حسن غریب ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 3510]
💡 وضاحت:
۱؎: مساجد میں کچھ عبادت و بندگی اور ذکر و فکر کر کے اپنی یہ اخروی زندگی کی آسودگی کا کچھ سامان کر لیا کرو۔
قال الشيخ الألباني:
حسن، الصحيحة (2562)، التعليق الرغيب (2 / 335)
قال الشيخ زبیر علی زئی:
(3510) إسناده ضعيف ¤ محمد بن ثابت: ضعيف (تق:5767) وللحديث شواهد كلها ضعيفة منها الحديث السابق:3509
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ المؤلف (465) (حسن) (سند میں ”محمد بن ثابت البنانی“ ضعیف ہیں، لیکن شاہد اور متابع کی بنا پر یہ حدیث حسن لغیرہ ہے، ملاحظہ ہو الصحیحہ: 2562، تراجع الالبانی92)