جامع الترمذي حدیث نمبر: 3392
Jami at-Tirmidhi 3392
کتاب #49: کتاب: مسنون ادعیہ و اذکار
14: باب مِنْهُ
باب: صبح و شام پڑھی جانے والی دعاؤں سے متعلق ایک اور باب۔
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، قَال: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ عَاصِمٍ الثَّقَفِيَّ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مُرْنِي بِشَيْءٍ أَقُولُهُ إِذَا أَصْبَحْتُ وَإِذَا أَمْسَيْتُ، قَالَ: قُلْ: اللَّهُمَّ عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ فَاطِرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ رَبَّ كُلِّ شَيْءٍ وَمَلِيكَهُ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِي وَمِنْ شَرِّ الشَّيْطَانِ وَشِرْكِهِ، قَالَ: قُلْهُ إِذَا أَصْبَحْتَ وَإِذَا أَمْسَيْتَ وَإِذَا أَخَذْتَ مَضْجَعَكَ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ابوبکر رضی الله عنہ نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! مجھے کوئی ایسی چیز بتا دیجئیے جسے میں صبح و شام میں پڑھ لیا کروں ، آپ نے فرمایا : ” کہہ لیا کرو : «اللهم عالم الغيب والشهادة فاطر السموات والأرض رب كل شيء ومليكه أشهد أن لا إله إلا أنت أعوذ بك من شر نفسي ومن شر الشيطان وشركه» ” اے اللہ ! غائب و حاضر ، موجود اور غیر موجود کے جاننے والے ، آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے ، ہر چیز کے مالک ! میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے ، میں اپنے نفس کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں ، میں شیطان کے شر اور اس کی دعوت شرک سے تیری پناہ چاہتا ہوں “ ، آپ نے فرمایا : ” یہ دعا صبح و شام اور جب اپنی خواب گاہ میں سونے چلو پڑھ لیا کرو “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 3392]
قال الشيخ الألباني:
صحيح الكلم الطيب (22)
تخریج دارالدعوہ:
سنن ابی داود/ الأدب 110 (5076) (تحفة الأشراف: 14274) و مسند احمد (2/297)، وسنن الدارمی/الاستئذان 54 (2731) (صحیح)