جامع الترمذي حدیث نمبر: 3365
Jami at-Tirmidhi 3365
کتاب #48: کتاب: تفسیر قرآن کریم
92: باب وَمِنْ سُورَةِ الإِخْلاَصِ
باب: سورۃ الاخلاص سے بعض آیات کی تفسیر۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الرَّازِيِّ، عَنْ الرَّبِيعِ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَ آلِهَتَهُمْ، فَقَالُوا: انْسُبْ لَنَا رَبَّكَ، قَالَ: فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ بِهَذِهِ السُّورَةِ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، وَهَذَا أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ أَبِي سَعْدٍ، وَأَبُو سَعْدٍ اسْمُهُ مُحَمَّدُ بْنُ مُيَسَّرٍ، وَأَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ اسْمُهُ عِيسَى، وَأَبُو الْعَالِيَةِ اسْمُهُ رُفَيْعٌ وَكَانَ عَبْدًا أَعْتَقَتْهُ امْرَأَةٌ صَابِئَةٌ.
ابولعالیہ ( رفیع بن مہران ) سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ( یعنی مشرکین کے ) معبودوں کا ذکر کیا تو انہوں نے کہا : آپ ہم سے اپنے رب کا نسب بیان کیجئے ، آپ نے بتایا کہ جبرائیل علیہ السلام ان کے پاس یہ سورۃ «قل هو الله أحد» لے کر آئے ، پھر انہوں نے اسی طرح حدیث بیان کی ، اور اس کی سند میں ابی بن کعب سے روایت کا ذکر نہیں کیا ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ یہ ابوسعد کی حدیث سے زیادہ صحیح ہے ، ابوسعد کا نام محمد بن میسر ہے ، اور ابو جعفر رازی کا نام عیسیٰ ہے ، ابوالعالیہ کا نام رفیع ہے یہ ایک غلام تھے جنہیں ایک قیدی عورت نے آزاد کیا تھا ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 3365]
قال الشيخ الألباني:
ضعيف ظلال الجنة (663 / التحقيق الثاني)
قال الشيخ زبیر علی زئی:
(3365) إسناده ضعيف / انظر الحديث السابق:3364
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ المؤلف، وانظر ماقبلہ (ضعیف) (یہ مرسل روایت ہے)