جامع الترمذي حدیث نمبر: 3361
Jami at-Tirmidhi 3361
کتاب #48: کتاب: تفسیر قرآن کریم
89: باب وَمِنْ سُورَةِ الْكَوْثَرِ
باب: سورۃ الکوثر سے بعض آیات کی تفسیر۔
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْكَوْثَرُ نَهْرٌ فِي الْجَنَّةِ حَافَّتَاهُ مِنْ ذَهَبٍ، وَمَجْرَاهُ عَلَى الدُّرِّ وَالْيَاقُوتِ، تُرْبَتُهُ أَطْيَبُ مِنَ الْمِسْكِ، وَمَاؤُهُ أَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ وَأَبْيَضُ مِنَ الثَّلْجِ ". قال: هذا حديث حَسَنٌ صَحِيحٌ.
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : «الكوثر» جنت میں ایک نہر ہے ، اس کے دونوں کنارے سونے کے ہیں ، اس کے پانی کا گزر موتیوں اور یاقوت پر ہوتا ہے ، اس کی مٹی مشک سے بھی زیادہ خوشبودار ہے اور اس کا پانی شہد سے بھی زیادہ میٹھا ہے اور برف سے بھی زیادہ سفید ہے “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 3361]
قال الشيخ الألباني:
صحيح، ابن ماجة (4334)
تخریج دارالدعوہ:
سنن ابن ماجہ/الزہد 39 (4334) (تحفة الأشراف: 1154) (صحیح)