جامع الترمذي حدیث نمبر: 3272
Jami at-Tirmidhi 3272
کتاب #48: کتاب: تفسیر قرآن کریم
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ، عَنْ قَتَادَةَ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَا تَزَالُ جَهَنَّمُ تَقُولُ: هَلْ مِنْ مَزِيدٍ حَتَّى يَضَعَ فِيهَا رَبُّ الْعِزَّةِ قَدَمَهُ، فَتَقُولُ: قَطْ قَطْ وَعِزَّتِكَ، وَيُزْوَى بَعْضُهَا إِلَى بَعْضٍ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، وَفِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ.
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جہنم کہتی رہے گی هل من مزيد ” کوئی اور ( جہنمی ) ہو تو لاؤ ، ( ڈال دو اسے میرے پیٹ میں ) “ ( قٓ : ۳۰ ) ، یہاں تک کہ اللہ رب العزت اپنا قدم اس میں رکھ دے گا ، اس وقت جہنم قط قط ” بس ، بس “ کہے گی اور قسم ہے تیری عزت و بزرگی کی ( اس کے بعد ) جہنم کا ایک حصہ دوسرے حصے میں ضم ہو جائے گا ۱؎ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- یہ حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے ، ¤ ۲- اس باب میں ابوہریرہ رضی الله عنہ سے بھی روایت ہے ۔ © فائدہ ۱؎ : یعنی ایک حصہ دوسرے حصہ سے چمٹ کر یکجا ہو جائے گا ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 3272]
قال الشيخ الألباني:
صحيح ظلال الجنة (531 - 534)
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/الأیمان والنذور 12 (6661)، صحیح مسلم/الجنة 13 (2848) (تحفة الأشراف: 1295) (صحیح)