جامع الترمذي حدیث نمبر: 2952
Jami at-Tirmidhi 2952
کتاب #48: کتاب: تفسیر قرآن کریم
1: باب مَا جَاءَ فِي الَّذِي يُفَسِّرُ الْقُرْآنَ بِرَأْيِهِ
باب: اپنی رائے سے قرآن کی تفسیر کرنے والے کا بیان۔
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، قَالَ: قَالَ مُجَاهِدٌ: لَوْ كُنْتُ قَرَأْتُ قِرَاءَةَ ابْنِ مَسْعُودٍ لَمْ أَحْتَجْ إِلَى أَنْ أَسْأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ، عَنْ كَثِيرٍ مِنَ الْقُرْآنِ مِمَّا سَأَلْتُ.
مجاہد کہتے ہیں کہ اگر میں نے ابن مسعود کی قرأت پڑھی ہوتی تو مجھے قرآن سے متعلق ابن عباس رضی الله عنہما سے وہ بہت سی باتیں پوچھنے کی ضرورت پیش نہ آئی ہوتی جو میں نے ان سے پوچھیں ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 2952M]
قال الشيخ الألباني:
ضعيف، المشكاة (235)، نقد التاج //، ضعيف أبي داود (789 / 3652) //
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 19263) (صحیح)