جامع الترمذي حدیث نمبر: 3072
Jami at-Tirmidhi 3072
کتاب #48: کتاب: تفسیر قرآن کریم
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ فُضَيْلِ بْنِ غَزْوَانَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " ثَلَاثٌ إِذَا خَرَجْنَ لا يَنْفَعُ نَفْسًا إِيمَانُهَا لَمْ تَكُنْ آمَنَتْ مِنْ قَبْلُ سورة الأنعام آية 158، الدَّجَّالُ، وَالدَّابَّةُ، وَطُلُوعُ الشَّمْسِ مِنَ الْمَغْرِبِ أَوْ مَنْ مَغْرِبِهَا "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَأَبُو حَازِمٍ هُوَ الْأَشْجَعِيُّ الْكُوفِيُّ وَاسْمُهُ سَلْمَانُ مَوْلَى عَزَّةَ الْأَشْجَعِيَّةِ.
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تین چیزیں ایسی ہیں کہ جب وہ ظاہر ہوں گی ، تو جو شخص پہلے سے ایمان نہ لایا ہو گا اسے اس کا ( بروقت ) ایمان لانا فائدہ نہ پہنچا سکے گا ، ( ۱ ) دجال کا ظاہر ہونا ( ۲ ) چوپائے کا نکلنا ( ۳ ) سورج کا پچھم سے نکلنا “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ¤ ۲- ابوحازم سے حازم اشجعی کوفی مراد ہیں ۔ ان کا نام سلمان ہے اور وہ عزہ اشجعیہ کے آزاد کردہ غلام ہیں ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 3072]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
تخریج دارالدعوہ:
صحیح مسلم/الإیمان 72 (158) (تحفة الأشراف: 13421) (صحیح)