جامع الترمذي حدیث نمبر: 2901
Jami at-Tirmidhi 2901
کتاب #46: کتاب: قرآن کریم کے مناقب و فضائل
11: باب مَا جَاءَ فِي سُورَةِ الإِخْلاَصِ
باب: سورۃ الاخلاص «قل هو الله أحد» کی فضیلت کا بیان۔
وَرَوَى مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ رَجُلًا، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أُحِبُّ هَذِهِ السُّورَةَ " قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ " فَقَالَ: " إِنَّ حُبَّكَ إِيَّاهَا يُدْخِلُكَ الْجَنَّةَ "، حَدَّثَنَا بِذَلِكَ أَبُو دَاوُدَ سُلَيْمَانُ بْنُ الْأَشْعَثِ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، بِهَذَا.
انس رضی الله عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے کہا : اللہ کے رسول ! میں اس سورت کو پسند کرتا ہوں یعنی «قل هو الله أحد» کو آپ نے فرمایا : ” تمہاری اس کی یہی محبت و چاہت ہی تو تمہیں جنت میں پہنچائے گی “ ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 2901M]
قال الشيخ الألباني:
حسن صحيح، التعليق الرغيب (2 / 224)، صفة الصلاة (85)
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 464/الف) (صحیح) (سند میں مبارک بن فضالہ تدلیس تسویہ کیا کرتے تھے، لیکن سابقہ حدیث سے تقویت پا کر یہ حدیث صحیح لغیرہ ہے)