جامع الترمذي حدیث نمبر: 2872
Jami at-Tirmidhi 2872
کتاب #45: کتاب: مثل اور کہاوت کا تذکرہ
7: باب مَا جَاءَ فِي مَثَلِ ابْنِ آدَمَ وَأَجَلِهِ وَأَمَلِهِ
باب: آدمی کی موت اور آرزو کی مثال۔
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ، وَغَيْرُ وَاحِدٍ، قَالُوا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّمَا النَّاسُ كَإِبِلٍ مِائَةٍ لَا يَجِدُ الرَّجُلُ فِيهَا رَاحِلَةً "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” لوگ سو اونٹ کی طرح ہیں ۔ آدمی ان میں سے ایک بھی سواری کے قابل نہیں پاتا “ ۱؎ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 2872]
💡 وضاحت:
۱؎: یعنی: اچھے لوگ بہت کم ملتے ہیں۔
قال الشيخ الألباني:
صحيح، ابن ماجة (3990)
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/الرقاق 35 (6498)، صحیح مسلم/فضائل الصحابة 60 (2547)، سنن ابن ماجہ/الفتن 16 (3990) (تحفة الأشراف: 6945)، و مسند احمد (2/7، 44، 70، 109، 121، 122، 123، 130) (صحیح)