📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي

Jami at-Tirmidhi (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
📁 کتاب: جنت کا وصف اور اس کی نعمتوں کا تذکرہ (كتاب صفة الجنة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم) 🏷️ باب: باب: جنت میں رب تبارک و تعالیٰ کے دیدار کا بیان۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 2552 Jami at-Tirmidhi 2552
کتاب #39: کتاب: جنت کا وصف اور اس کی نعمتوں کا تذکرہ
16: باب مَا جَاءَ فِي رُؤْيَةِ الرَّبِّ تَبَارَكَ وَتَعَالَى
باب: جنت میں رب تبارک و تعالیٰ کے دیدار کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ صُهَيْبٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قَوْلِهِ: لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا الْحُسْنَى وَزِيَادَةٌ سورة يونس آية 26 قَالَ: " إِذَا دَخَلَ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ نَادَى مُنَادٍ إِنَّ لَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ مَوْعِدًا، قَالُوا: أَلَمْ يُبَيِّضْ وُجُوهَنَا وَيُنَجِّنَا مِنَ النَّارِ، وَيُدْخِلْنَا الْجَنَّةَ؟ قَالُوا: بَلَى، قَالَ: فَيَنْكَشِفُ الْحِجَابُ، قَالَ: فَوَاللَّهِ مَا أَعْطَاهُمْ شَيْئًا أَحَبَّ إِلَيْهِمْ مِنَ النَّظَرِ إِلَيْهِ , قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ إِنَّمَا أَسْنَدَهُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ وَرَفَعَهُ، وَرَوَى سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، وَحَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ هَذَا الْحَدِيثَ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى قَوْلَهُ.
صہیب رضی الله عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آیت کریمہ : «للذين أحسنوا الحسنى وزيادة» ( یونس : ۲۶ ) کے بارے میں فرمایا : ” جب جنتی جنت میں داخل ہو جائیں گے تو ایک پکارنے والا پکارے گا : اللہ سے تمہیں ایک اور چیز ملنے والی ہے ، وہ کہیں گے : کیا اللہ نے ہمارے چہروں کو روشن نہیں کیا ، ہمیں جہنم سے نجات نہیں دی ، اور ہمیں جنت میں داخل نہیں کیا ؟ وہ کہیں گے : کیوں نہیں ، پھر حجاب اٹھ جائے گا “ ، آپ نے فرمایا : ” اللہ کی قسم ! اللہ تعالیٰ نے انہیں کوئی ایسی چیز نہیں دی جو ان کے نزدیک اللہ کے دیدار سے زیادہ محبوب ہو گی “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- اس حدیث کو صرف حماد بن سلمہ نے مسند اور مرفوع کیا ہے ، ¤ ۲- سلیمان بن مغیرہ اور حماد بن زید نے اس حدیث کو ثابت بنانی کے واسطہ سے عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ سے ان کے اپنے قول کی حیثیت سے روایت کی ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 2552]
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (187)
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الإیمان 80 (181)، سنن ابن ماجہ/المقدمة 13 (187)، (تحفة الأشراف: 4968)، و مسند احمد (4/332، 333)، ویأتي برقم: 3105 (صحیح)
جامع الترمذي • حدیث #2552
2550 2551 2552 2553 2553

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#2551 حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي...
جریر بن عبداللہ بجلی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے ت...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ