📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي - حدیث نمبر 1652

Sunan / Jami at-Tirmidhi Hadith 1652 (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
کتاب #23 📁 کتاب: فضائل جہاد (كتاب فضائل الجهاد عن رسول الله صلى الله عليه وسلم) ← 🏷️ باب: کون لوگ سب سے اچھے اور بہتر ہیں؟
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 1652 Jami at-Tirmidhi 1652
کتاب #23: کتاب: فضائل جہاد
18: باب مَا جَاءَ أَىُّ النَّاسِ خَيْرٌ
🏷️ باب: کون لوگ سب سے اچھے اور بہتر ہیں؟
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ النَّاسِ؟ رَجُلٌ مُمْسِكٌ بِعِنَانِ فَرَسِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِالَّذِي يَتْلُوهُ؟ رَجُلٌ مُعْتَزِلٌ فِي غُنَيْمَةٍ لَهُ يُؤَدِّي حَقَّ اللَّهِ فِيهَا، أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِشَرِّ النَّاسِ؟ رَجُلٌ يُسْأَلُ بِاللَّهِ وَلَا يُعْطِي بِهِ "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، وَيُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کیا میں تم لوگوں کو سب سے بہتر آدمی کے بارے میں نہ بتا دوں ؟ یہ وہ آدمی ہے جو اللہ کی راہ میں اپنے گھوڑے کی لگام پکڑے رہے ، کیا میں تم لوگوں کو اس آدمی کے بارے میں نہ بتا دوں جو مرتبہ میں اس کے بعد ہے ؟ یہ وہ آدمی ہے جو لوگوں سے الگ ہو کر اپنی بکریوں کے درمیان رہ کر اللہ کا حق ادا کرتا رہے ، کیا میں تم کو بدترین آدمی کے بارے میں نہ بتا دوں ؟ یہ وہ آدمی ہے جس سے اللہ کا واسطہ دے کر مانگا جائے اور وہ نہ دے “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- اس سند سے یہ حدیث حسن غریب ہے ، ¤ ۲- یہ حدیث کئی سندوں سے ابن عباس رضی الله عنہما کے واسطے سے مرفوع طریقہ سے آئی ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 1652]
قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (255)، التعليق الرغيب (2 / 173)
تخریج دارالدعوہ: سنن النسائی/الزکاة 74 (2570)، (تحفة الأشراف: 5980)، و مسند احمد (1/237، 319، 322)، سنن الدارمی/الجہاد 6 (2400) (صحیح)
جامع الترمذي • حدیث #1652
1650 1651 1652 1653 1654

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#1619 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ،...
´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` کہا گیا : اللہ کے رسول ! کون سا عمل ( اجر و ثواب میں ) جہاد کے برابر ہے ؟ آپ نے فرما...
#1620 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَزِيعٍ ، حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ...
´انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ عزوجل فرماتا ہے : اللہ کے راستہ میں جہاد ...
#1621 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، أَخْبَرَنَا حَيْ...
´فضالہ بن عبید رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہر میت کے عمل کا سلسلہ بند کر دیا...
#1622 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الز...
´ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص جہاد کرتے وقت ایک دن کا روزہ رکھ...
#1623 حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِي...
´ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” راہ جہاد میں کوئی بندہ ایک دن بھی رو...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ