سنن النسائي حدیث نمبر: 707
Sunan an-Nasa'i 707
کتاب #11: کتاب: مساجد کے فضائل و مسائل
15: بَابُ : النَّهْىِ عَنْ مَنْعِ النِّسَاءِ، مَنْ إِتْيَانِهِنَّ الْمَسَاجِدَ
باب: عورتوں کو مسجد میں آنے سے روکنے کی ممانعت کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قال: أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، قال: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا اسْتَأْذَنَتِ امْرَأَةُ أَحَدِكُمْ إِلَى الْمَسْجِدِ فَلَا يَمْنَعْهَا".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم میں سے کسی کی بیوی مسجد جانے کی اجازت چاہے تو وہ اسے نہ روکے “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 707]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
متفق عليه
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/الأذان 166 (873)، النکاح 116 (5238)، صحیح مسلم/الصلاة 30 (442)، (تحفة الأشراف: 6823)، مسند احمد 2/7، 9 (صحیح)