📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 691

Sunan an-Nasa'i Hadith 691 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #11 📁 کتاب: مساجد کے فضائل و مسائل (كتاب المساجد) ← 🏷️ باب: سب سے پہلے کون سی مسجد بنائی گئی؟
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 691 Sunan an-Nasa'i 691
کتاب #11: کتاب: مساجد کے فضائل و مسائل
3: بَابُ : ذِكْرِ أَىِّ مَسْجِدٍ وُضِعَ أَوَّلاً
🏷️ باب: سب سے پہلے کون سی مسجد بنائی گئی؟
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، قال: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قال: كُنْتُ أَقْرَأُ عَلَى أَبِي الْقُرْآنَ فِي السِّكَّةِ، فَإِذَا قَرَأْتُ السَّجْدَةَ سَجَدَ، فَقُلْتُ: يَا أَبَتِ، أَتَسْجُدُ فِي الطَّرِيقِ؟ فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ، يَقُولُ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ مَسْجِدٍ وُضِعَ أَوَّلًا؟ قَالَ:" الْمَسْجِدُ الْحَرَامُ"، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ:" الْمَسْجِدُ الْأَقْصَى"، قُلْتُ: وَكَمْ بَيْنَهُمَا؟ قَالَ:" أَرْبَعُونَ عَامًا، وَالْأَرْضُ لَكَ مَسْجِدٌ فَحَيْثُمَا أَدْرَكْتَ الصَّلَاةَ فَصَلِّ".
ابراہیم تیمی کہتے ہیں کہ گلی میں راستہ چلتے ہوئے میں اپنے والد ( یزید بن شریک ) کو قرآن سنا رہا تھا ، جب میں نے آیت سجدہ پڑھی تو انہوں نے سجدہ کیا ، میں نے کہا : ابا محترم ! کیا آپ راستے میں سجدہ کرتے ہیں ؟ کہا : میں نے ابوذر رضی اللہ عنہ سے سنا کہ وہ کہہ رہے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ سب سے پہلے کون سی مسجد بنائی گئی ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مسجد الحرام “ ، میں نے عرض کیا : پھر کون سی ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مسجد الاقصیٰ “ ۱؎ میں نے پوچھا : ان دونوں کے درمیان کتنا فاصلہ ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” چالیس سال کا ، اور پوری روئے زمین تمہارے لیے سجدہ گاہ ہے ، تو تم جہاں کہیں نماز کا وقت پا جاؤ نماز پڑھ لو “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 691]
💡 وضاحت:
۱؎: یہاں ابراہیم علیہ السلام اور سلیمان علیہ السلام کا مسجد بنانا مراد نہیں ہے کیونکہ ان دونوں کے درمیان ایک ہزار سال سے زیادہ کا فاصلہ ہے، بلکہ مراد آدم علیہ السلام کا بنانا ہے، ابن ہشام کی کتاب التیبحان میں ہے کہ آدم علیہ السلام جب کعبہ بنا چکے تو اللہ تعالیٰ نے انہیں بیت المقدس جانے اور ہاں ایک مسجد بنانے کا حکم دیا، چنانچہ وہ گئے اور جا کر وہاں بھی انہوں نے ایک مسجد بنائی، (کذا فی زہرالربی)، حافظ ابن کثیر (البدایہ والنھایہ ۱؍۱۶۲) میں لکھتے ہیں کہ اہل کتاب کا کہنا ہے کہ مسجد الاقصیٰ کی تعمیر پہلے یعقوب علیہ السلام نے کی ہے، اگر یہ قول صحیح ہے تو ابراہیم اور ان کے بیٹے اسماعیل علیہما السلام کے خانہ کعبہ کی تعمیر اور یعقوب علیہ السلام کے مسجد الاقصیٰ کی تعمیر میں چالیس سال کا فاصلہ ہو سکتا ہے۔ تاریخ انسانی میں ایسا دوسری بار ہوا تھا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: متفق عليه
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/أحادیث الأنبیاء 10 (3366)، 40 (3425)، صحیح مسلم/المساجد 1 (520)، سنن ابن ماجہ/المساجد 7 (753)، (تحفة الأشراف: 11994)، مسند احمد 5/150، 156، 157، 160، 166، 167 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #691
689 690 691 692 693

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#689 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، قال: حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ ، عَنْ بَحِيرٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَ...
´عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس نے کوئی مسجد بنائی جس میں اللہ ...
#690 أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ ، قال: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ حَمَّادِ...
´انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” قیامت کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ لوگ مساجد ب...
#692 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قال: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ ال...
´ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں نماز پڑھی تو میں نے اس کے ...
#693 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قال: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيه...
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں :` رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، اسامہ بن زید ، بلال اور عثمان بن طلحہ رضی اللہ ...
#694 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو مُسْهِرٍ ، قال: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ ع...
´عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” سلیمان بن داود علیہما السلام ن...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ