📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 5607

Sunan an-Nasa'i Hadith 5607 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #57 📁 کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل (كتاب الأشربة) ← 🏷️ باب: بتع اور مزر کی شرح و تفسیر۔
عربی:
اردو:
24: بَابُ : تَفْسِيرِ الْبِتْعِ وَالْمِزْرِ
🏷️ باب: بتع اور مزر کی شرح و تفسیر۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ آدَمَ بْنِ سُلَيْمَانَ، عَنْ ابْنِ فُضَيْلٍ، عَنْ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنَّ بِهَا أَشْرِبَةً، يُقَالُ لَهَا: الْبِتْعُ وَالْمِزْرُ، قَالَ:" وَمَا الْبِتْعُ وَالْمِزْرِ؟"، قُلْتُ: شَرَابٌ يَكُونُ مِنَ الْعَسَلِ وَالْمِزْرُ يَكُونُ مِنَ الشَّعِيرِ، قَالَ:" كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ".
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن روانہ کیا تو میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! وہاں مشروبات بہت ہوتے ہیں جنہیں بتع اور مزر کہا جاتا ہے ، آپ نے فرمایا : بتع کیا ہے ؟ میں نے عرض کیا : وہ شہد کا مشروب ہوتا ہے اور مزر جَو کا مشروب ہوتا ہے ، آپ نے فرمایا : ” ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 5607]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح بخاري
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/المغازي 60 (4343)، (تحفة الأشراف: 9095) (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #5607
5605 5606 5607 5608 5609

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#5606 أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ الْأَجْلَحِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُ...
´ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن بھیجا تو میں نے عرض کیا : اللہ کے رسو...
#5608 أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أ...
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیا تو خمر ( شراب ) والی آیت کا ذکر کیا...
#5609 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ أَبِي الْجُوَيْرِيَةِ ، قَالَ: سَم...
´ابوجویریہ کہتے ہیں کہ` میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کو سنا ان سے مسئلہ پوچھا گیا اور کہا گیا : ہمیں بادہ ۱؎ کے بارے م...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ