سنن النسائي حدیث نمبر: 511
Sunan an-Nasa'i 511
کتاب #9: کتاب: اوقات نماز کے احکام و مسائل
8: بَابُ : تَعْجِيلِ الْعَصْرِ
باب: عصر جلدی پڑھنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو عَلْقَمَةَ الْمَدَنِيُّ، قال: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، قال: " صَلَّيْنَا فِي زَمَانِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ثُمَّ انْصَرَفْنَا إِلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فَوَجَدْنَاهُ يُصَلِّي، فَلَمَّا انْصَرَفَ، قَالَ لَنَا: أَصَلَّيْتُمْ؟ قُلْنَا: صَلَّيْنَا الظُّهْرَ، قَالَ: إِنِّي صَلَّيْتُ الْعَصْرَ، فَقِالُوا لَهُ: عَجَّلْتَ، فَقَالَ: إِنَّمَا أُصَلِّي كَمَا رَأَيْتُ أَصْحَابِي يُصَلُّونَ".
ابوسلمہ کہتے ہیں کہ ہم نے عمر بن عبدالعزیز کے عہد میں نماز پڑھی ، پھر انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو انہیں ( بھی ) نماز پڑھتے ہوئے پایا ، جب وہ نماز پڑھ کر پلٹے تو انہوں نے ہم سے پوچھا : تم نماز پڑھ چکے ہو ؟ ہم نے کہا : ( ہاں ) ہم نے ظہر پڑھ لی ہے ، انہوں نے کہا : میں نے تو عصر پڑھی ہے ، تو لوگوں نے ان سے کہا : آپ نے جلدی پڑھ لی ، انہوں نے کہا : میں اسی طرح پڑھتا ہوں جیسے میں نے اپنے اصحاب کو پڑھتے دیکھا ہے ۔ [سنن نسائي/حدیث: 511]
قال الشيخ الألباني:
حسن الإسناد
قال الشيخ زبیر علی زئی:
إسناده صحيح
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 1718) (حسن الإسناد)