📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 5005

Sunan an-Nasa'i Hadith 5005 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #52 📁 کتاب: ایمان اور ارکان ایمان (كتاب الإيمان وشرائعه) ← 🏷️ باب: اسلام پر بیعت کرنے کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 5005 Sunan an-Nasa'i 5005
کتاب #52: کتاب: ایمان اور ارکان ایمان
14: بَابُ : الْبَيْعَةِ عَلَى الإِسْلاَمِ
🏷️ باب: اسلام پر بیعت کرنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَجْلِسٍ، فَقَالَ:" تُبَايِعُونِي عَلَى أَنْ لَا تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا، وَلَا تَسْرِقُوا، وَلَا تَزْنُوا، قَرَأَ عَلَيْهِمُ الْآيَةَ , فَمَنْ وَفَّى مِنْكُمْ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ، وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَسَتَرَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فَهُوَ إِلَى اللَّهِ، إِنْ شَاءَ عَذَّبَهُ، وَإِنْ شَاءَ غَفَرَ لَهُ".
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ ایک مجلس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے تو آپ نے فرمایا : ” تم لوگ مجھ سے اس بات پر بیعت کرو کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو گے ، نہ چوری کرو گے ، نہ زنا کرو گے “ ، پھر آپ نے سورۃ الممتحنہ کی آیت پڑھی ۱؎ پھر فرمایا : ” تم میں سے جو اپنے اقرار کو پورا کرے گا تو اس کا ثواب اللہ تعالیٰ کے پاس ہے ، اور جو ان میں سے کوئی کام کرے گا پھر اللہ تعالیٰ اسے چھپا لے تو اب یہ اللہ تعالیٰ پر ہے کہ چاہے تو سزا دے اور چاہے تو معاف کر دے “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 5005]
💡 وضاحت:
۱؎: وہ آیت یہ ہے: يا أيها النبي إذا جائك المؤمنات يبايعنك (سورة الممتحنة: 12)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: حسن
تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 4166 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #5005
5003 5004 5005 5006 5007

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#4989 أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ:...
´عبداللہ بن حبشی خثعمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا : کون سا عمل سب سے بہتر ہے ...
#4990 أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ طَلْقِ ب...
´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تین چیزیں جس میں ہوں گی ، وہ ایمان کی ...
#4991 أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ...
´انس بن مالک روایت کرتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تین چیزیں جس میں ہوں گی وہ ایمان کی مٹھاس پائے...
#4992 أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ...
´انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تین چیزیں جس میں پائی جائیں گی وہ اسلام ک...
#4993 أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، قَالَ: أَنْبَأَ...
´عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ` ایک دن ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے ، اتنے میں ایک ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ