📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 5004

Sunan an-Nasa'i Hadith 5004 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #52 📁 کتاب: ایمان اور ارکان ایمان (كتاب الإيمان وشرائعه) ← 🏷️ باب: اسلام کی بنیاد کن چیزوں پر ہے؟
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 5004 Sunan an-Nasa'i 5004
کتاب #52: کتاب: ایمان اور ارکان ایمان
13: بَابُ : عَلَى كَمْ بُنِيَ الإِسْلاَمُ
🏷️ باب: اسلام کی بنیاد کن چیزوں پر ہے؟
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُعَافَى يَعْنِي ابْنَ عِمْرَانَ، عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ لَهُ: أَلَا تَغْزُو؟، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" بُنِيَ الْإِسْلَامُ عَلَى خَمْسٍ: شَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَإِقَامِ الصَّلَاةِ، وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ، وَالْحَجِّ، وَصِيَامِ رَمَضَانَ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ان سے کہا : کیا آپ جہاد نہیں کریں گے ؟ انہوں نے کہا : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے : ” اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے : یہ گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں ، اور نماز قائم کرنا ، زکاۃ دینی ، حج کرنا ، اور رمضان کے روزے رکھنا “ ۱؎ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 5004]
💡 وضاحت:
۱؎: عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا مطلب یہ تھا کہ بنیادی باتوں کو میں تسلیم کر چکا ہوں اور جہاد ان میں سے نہیں ہے، جہاد اسباب و مصالح کی بنیاد پر کسی کسی پر فرض عین ہوتا ہے اور ہر ایک پر فرض نہیں ہوتا۔ یہ نہیں سمجھنا چاہیئے کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نعوذ باللہ جہاد فی سبیل اللہ کے منکر تھے، بلکہ آپ تو اپنی زندگی میں دسیوں غزوات میں شریک ہوتے تھے، آپ نے مذکورہ بالا جواب: (۱) ارکان اسلام کو بیان کرنے کے لیے اور (۲) سائل کے سوال کی کیفیت کو سامنے رکھ کر دیا تھا، واللہ اعلم بالصواب۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: متفق عليه
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الإیمان 2 (8)، صحیح مسلم/الإیمان 5 (16)، سنن الترمذی/الإیمان 3 (2609)، (تحفة الأشراف: 7344)، مسند احمد (2/26، 93، 120، 143) (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #5004
5002 5003 5004 5005 5006

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#4989 أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ:...
´عبداللہ بن حبشی خثعمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا : کون سا عمل سب سے بہتر ہے ...
#4990 أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ طَلْقِ ب...
´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تین چیزیں جس میں ہوں گی ، وہ ایمان کی ...
#4991 أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ...
´انس بن مالک روایت کرتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تین چیزیں جس میں ہوں گی وہ ایمان کی مٹھاس پائے...
#4992 أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ...
´انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تین چیزیں جس میں پائی جائیں گی وہ اسلام ک...
#4993 أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، قَالَ: أَنْبَأَ...
´عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ` ایک دن ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے ، اتنے میں ایک ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ