📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 4975

Sunan an-Nasa'i Hadith 4975 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #51 📁 کتاب: چور کا ہاتھ کاٹنے سے متعلق احکام و مسائل (كتاب قطع السارق) ← 🏷️ باب: جن چیزوں کی چوری میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 4975 Sunan an-Nasa'i 4975
کتاب #51: کتاب: چور کا ہاتھ کاٹنے سے متعلق احکام و مسائل
13: بَابُ : مَا لاَ قَطْعَ فِيهِ
🏷️ باب: جن چیزوں کی چوری میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔
أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ عَلَى خَائِنٍ، وَلَا مُنْتَهِبٍ، وَلَا مُخْتَلِسٍ قَطْعٌ"، وَلَمْ يَسْمَعْهُ أَيْضًا ابْنُ جُرَيْجٍ مِنْ أَبِي الزُّبَيْرِ.
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” امانت میں خیانت کرنے والے ، لوٹ لے جانے اور اچک لینے والے کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا “ ۔ ( ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں : ) اسے ابن جریج نے بھی ابو الزبیر سے نہیں سنا ، ( اس کے متعلق مؤلف کی وضاحت آگے آ رہی ہے ) ۔ [سنن نسائي/حدیث: 4975]
قال الشيخ الألباني: صحيح ولم يسمعه أيضا ابن جريج من أبي الزبير
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الحدود 13 (4391)، سنن الترمذی/الحدود 18 (1448)، سنن ابن ماجہ/الحدود 26 (2591)، (تحفة الأشراف: 2800) مسند احمد (3/380)، سنن الدارمی/الحدود 8 (2356)، ویأتي عند المؤلف بأرقام: 4976، 4977) (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #4975
4973 4974 4975 4976 4977

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#4963 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ خَلِيٍّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَلَمَ...
´رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : ” نہ پھلوں کے چرانے میں...
#4964 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ الْقَطَّانَ ، يَقُولُ: حَدَّ...
´رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا : ” نہ پھل میں ہاتھ کاٹا جائے ...
#4965 أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَرَبِيٍّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ م...
´رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا : ” نہ پھل کے چرانے میں ہاتھ ک...
#4966 أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَّامٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، ...
´رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” پھل کے چرانے میں ہاتھ کاٹا جائے گا نہ...
#4967 أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَخْلَدٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَ...
´رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” نہ پھل کے چرانے میں اور نہ گابے ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ