📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 4974

Sunan an-Nasa'i Hadith 4974 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #51 📁 کتاب: چور کا ہاتھ کاٹنے سے متعلق احکام و مسائل (كتاب قطع السارق) ← 🏷️ باب: جن چیزوں کی چوری میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 4974 Sunan an-Nasa'i 4974
کتاب #51: کتاب: چور کا ہاتھ کاٹنے سے متعلق احکام و مسائل
13: بَابُ : مَا لاَ قَطْعَ فِيهِ
🏷️ باب: جن چیزوں کی چوری میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ مَخْلَدٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَيْسَ عَلَى خَائِنٍ، وَلَا مُنْتَهِبٍ، وَلَا مُخْتَلِسٍ قَطْعٌ"، لَمْ يَسْمَعْهُ سُفْيَانُ مِنْ أَبِي الزُّبَيْرِ.
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” امانت میں خیانت کرنے والے ، علانیہ لوٹ کر لے جانے اور اچک لینے والے کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا “ ۱؎ ۔ ( ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں : ) اسے سفیان نے ابو الزبیر سے نہیں سنا ۔ ( اس کی دلیل اگلی سند ہے ) [سنن نسائي/حدیث: 4974]
💡 وضاحت:
۱؎: خیانت، اچک لینے اور چھین لینے میں اسی لیے ہاتھ کاٹنا نہیں ہے کہ ان سب کے اندر یہ ممکن ہے کہ ان کو انجام دینے والوں پر آسانی سے اور جلد قابو پایا جا سکتا ہے اور گواہی قائم کی جا سکتی ہے، برخلاف چوری کے، اس لیے کہ چوری کا جرم زیادہ سنگین ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح لم يسمعه سفيان من أبي الزبير
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 2761) (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #4974
4972 4973 4974 4975 4976

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#4963 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ خَلِيٍّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَلَمَ...
´رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : ” نہ پھلوں کے چرانے میں...
#4964 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ الْقَطَّانَ ، يَقُولُ: حَدَّ...
´رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا : ” نہ پھل میں ہاتھ کاٹا جائے ...
#4965 أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَرَبِيٍّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ م...
´رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا : ” نہ پھل کے چرانے میں ہاتھ ک...
#4966 أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَّامٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، ...
´رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” پھل کے چرانے میں ہاتھ کاٹا جائے گا نہ...
#4967 أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَخْلَدٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَ...
´رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” نہ پھل کے چرانے میں اور نہ گابے ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ