📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 4977

Sunan an-Nasa'i Hadith 4977 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #51 📁 کتاب: چور کا ہاتھ کاٹنے سے متعلق احکام و مسائل (كتاب قطع السارق) ← 🏷️ باب: جن چیزوں کی چوری میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 4977 Sunan an-Nasa'i 4977
کتاب #51: کتاب: چور کا ہاتھ کاٹنے سے متعلق احکام و مسائل
13: بَابُ : مَا لاَ قَطْعَ فِيهِ
🏷️ باب: جن چیزوں کی چوری میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔
أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَسَنِ، عَنْ حَجَّاجٍ، قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ، قَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ: قَال جَابِرٌ:" لَيْسَ عَلَى الْخَائِنِ قَطْعٌ"، قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: وَقَدْ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ: عِيسَى بْنُ يُونُسَ، وَالْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، وَابْنُ وَهْبٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ، وَمَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ، وَسَلَمَةُ بْنُ سَعِيدٍ بَصْرِيٌّ ثِقَةٌ، قَالَ ابْنُ أَبِي صَفْوَانَ: وَكَانَ خَيْرَ أَهْلِ زَمَانِهِ، فَلَمْ يَقُلْ أَحَدٌ مِنْهُمْ: حَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، وَلَا أَحْسَبُهُ سَمِعَهُ مِنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، وَاللَّهُ تَعَالَى أَعْلَمُ.
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ کسی خیانت کرنے والے کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا ۔ ابوعبدالرحمٰن ( نسائی ) کہتے ہیں : اس حدیث کو ابن جریج سے : عیسیٰ بن یونس ، فضل بن موسیٰ ، ابن وہب ، محمد بن ربیعہ ، مخلد بن یزید اور سلمہ بن سعید ، یہ بصریٰ ہیں اور ثقہ ہیں ، نے روایت کیا ہے ۔ ابن ابی صفوان کہتے ہیں - اور یہ سب اپنے زمانے کے سب سے بہتر آدمی تھے : ان میں سے کسی نے حدثنی ابوالزبیر یعنی ” مجھ سے ابوالزبیر نے بیان کیا “ نہیں کہا ۔ اور میرا خیال ہے ان میں سے کسی نے ابوالزبیر سے اسے سنا بھی نہیں ہے ، واللہ اعلم ۱؎ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 4977]
💡 وضاحت:
۱؎: لیکن اگلی سند کے ”مغیرہ بن مسلم“ کا ابوالزبیر سے سماع ثابت ہے، نیز اس حدیث کے دیگر صحیح شواہد بھی ہیں۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف والصحيح مرفوع
قال الشيخ زبیر علی زئی: حسن
تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 4975 (ضعیف) (اس کے مقابل صحیح مرفوع حدیث ہے)۔
سنن النسائي • حدیث #4977
4975 4976 4977 4978 4979

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#4963 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ خَلِيٍّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَلَمَ...
´رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : ” نہ پھلوں کے چرانے میں...
#4964 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ الْقَطَّانَ ، يَقُولُ: حَدَّ...
´رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا : ” نہ پھل میں ہاتھ کاٹا جائے ...
#4965 أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَرَبِيٍّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ م...
´رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا : ” نہ پھل کے چرانے میں ہاتھ ک...
#4966 أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَّامٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، ...
´رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” پھل کے چرانے میں ہاتھ کاٹا جائے گا نہ...
#4967 أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَخْلَدٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَ...
´رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” نہ پھل کے چرانے میں اور نہ گابے ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ