📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 4886

Sunan an-Nasa'i Hadith 4886 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #51 📁 کتاب: چور کا ہاتھ کاٹنے سے متعلق احکام و مسائل (كتاب قطع السارق) ← 🏷️ باب: کون سا سامان محفوظ سمجھا جائے اور کون سا نہ سمجھا جائے؟
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 4886 Sunan an-Nasa'i 4886
کتاب #51: کتاب: چور کا ہاتھ کاٹنے سے متعلق احکام و مسائل
5: بَابُ : مَا يَكُونُ حِرْزًا وَمَا لاَ يَكُونُ
🏷️ باب: کون سا سامان محفوظ سمجھا جائے اور کون سا نہ سمجھا جائے؟
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ يَعْنِي ابْنَ أَبِي خِيَرَةَ , قَالَ: حَدَّثَنَا الْفَضْلُ يَعْنِي ابْنَ الْعَلَاءِ الْكُوفِيَّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَشْعَثُ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: كَانَ صَفْوَانُ نَائِمًا فِي الْمَسْجِدِ، وَرِدَاؤُهُ تَحْتَهُ فَسُرِقَ، فَقَامَ وَقَدْ ذَهَبَ الرَّجُلُ , فَأَدْرَكَهُ فَأَخَذَهُ فَجَاءَ بِهِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَ بِقَطْعِهِ، قَالَ صَفْوَانُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , مَا بَلَغَ رِدَائِي أَنْ يُقْطَعَ فِيهِ رَجُلٌ، قَالَ:" هَلَّا كَانَ هَذَا قَبْلَ أَنْ تَأْتِيَنَا بِهِ؟"، قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: أَشْعَثُ ضَعِيفٌ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ صفوان رضی اللہ عنہ مسجد میں سو رہے تھے ، ان کی چادر ان کے سر کے نیچے تھی ، کسی نے اسے چرایا تو وہ اٹھ گئے ، اتنے میں آدمی جا چکا تھا ، انہوں نے اسے پا لیا اور اسے پکڑ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائے ۔ آپ نے اس کے ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا ، صفوان رضی اللہ عنہ نے کہا : اللہ کے رسول ! میری چادر اس قیمت کی نہ تھی کہ کسی شخص کا ہاتھ کاٹا جائے ۱؎ ۔ آپ نے فرمایا : ” تو ہمارے پاس لانے سے پہلے ہی ایسا کیوں نہ کر لیا “ ۔ ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں : اشعث ضعیف ہیں ۔ [سنن نسائي/حدیث: 4886]
💡 وضاحت:
۱؎: یہ ان کا اپنا ظن و گمان تھا ورنہ چادر کی قیمت چوری کے نصاب کی حد سے متجاوز تھی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 5985) (صحیح) (اشعث ضعیف راوی ہیں، لیکن پچھلی سند سے تقویت پاکر یہ روایت صحیح ہے)
سنن النسائي • حدیث #4886
4884 4885 4886 4887 4888

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#4885 أَخْبَرَنِي هِلَالُ بْنُ الْعَلَاءِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، قَال...
´صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` انہوں نے بیت اللہ کا طواف کیا ، پھر نماز پڑھی ، پھر اپنی چادر لپیٹ کر سر کے نیچ...
#4887 أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرٌو ، عَنْ أَسْبَاطٍ ، عَنْ...
´صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں مسجد میں اپنی ایک چادر پر سو رہا تھا ، جس کی قیمت تیس درہم تھی ، اتنے میں ا...
#4888 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ ، قَالَ حَدَّثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوس...
´صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک چادر ان کے سر کے نیچے سے چوری ہو گئی اور وہ مسجد نبوی میں سو رہے تھے ، انہو...
#4889 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَاشِمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ...
´عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” حدود کو میرے پاس آنے سے پہلے م...
#4890 قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ: عَنْ ابْنِ وَهْبٍ ، قَالَ سَمِع...
´عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” حدود کو آپس ہی میں معا...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ