📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 4885

Sunan an-Nasa'i Hadith 4885 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #51 📁 کتاب: چور کا ہاتھ کاٹنے سے متعلق احکام و مسائل (كتاب قطع السارق) ← 🏷️ باب: کون سا سامان محفوظ سمجھا جائے اور کون سا نہ سمجھا جائے؟
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 4885 Sunan an-Nasa'i 4885
کتاب #51: کتاب: چور کا ہاتھ کاٹنے سے متعلق احکام و مسائل
5: بَابُ : مَا يَكُونُ حِرْزًا وَمَا لاَ يَكُونُ
🏷️ باب: کون سا سامان محفوظ سمجھا جائے اور کون سا نہ سمجھا جائے؟
أَخْبَرَنِي هِلَالُ بْنُ الْعَلَاءِ، قَالَ: حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ هُوَ ابْنُ أَبِي بَشِيرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عِكْرِمَةُ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ، أَنَّهُ طَافَ بِالْبَيْتِ وَصَلَّى، ثُمَّ لَفَّ رِدَاءً لَهُ مِنْ بُرْدٍ , فَوَضَعَهُ تَحْتَ رَأْسِهِ فَنَامَ، فَأَتَاهُ لِصٌّ فَاسْتَلَّهُ مِنْ تَحْتِ رَأْسِهِ فَأَخَذَهُ، فَأَتَي بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ هَذَا سَرَقَ رِدَائِي، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَسَرَقْتَ رِدَاءَ هَذَا؟"، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" اذْهَبَا بِهِ فَاقْطَعَا يَدَهُ"، قَالَ صَفْوَانُ: مَا كُنْتُ أُرِيدُ أَنْ تُقْطَعَ يَدُهُ فِي رِدَائِي، فَقَالَ لَهُ:" فَلَوْ مَا قَبْلَ هَذَا؟". خَالَفَهُ أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ.
صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ انہوں نے بیت اللہ کا طواف کیا ، پھر نماز پڑھی ، پھر اپنی چادر لپیٹ کر سر کے نیچے رکھی اور سو گئے ، ایک چور آیا اور ان کے سر کے نیچے سے چادر کھینچی ، انہوں نے اسے پکڑ لیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے کر آئے اور بولے : اس نے میری چادر چرائی ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا : کیا تم نے ان کی چادر چرائی ہے ؟ وہ بولا : ہاں ، آپ نے ( دو آدمیوں سے ) فرمایا : اسے لے جاؤ اور اس کا ہاتھ کاٹ دو ۔ صفوان رضی اللہ عنہ نے کہا : میرا مقصد یہ نہ تھا کہ میری چادر کے سلسلے میں اس کا ہاتھ کاٹا جائے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا : ” یہ کام پہلے ہی کیوں نہ کر لیا “ ۔ اشعث نے عبدالملک کے برخلاف ( ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث سے ) اس کو روایت کیا ہے ۔ [سنن نسائي/حدیث: 4885]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: حسن
تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 4882 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #4885
4883 4884 4885 4886 4887

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#4886 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ يَعْنِي ابْنَ أَبِي خِيَرَةَ , قَالَ: حَدَّثَنَا الْفَضْلُ يَعْنِ...
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` صفوان رضی اللہ عنہ مسجد میں سو رہے تھے ، ان کی چادر ان کے سر کے نیچے تھی ، ...
#4887 أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرٌو ، عَنْ أَسْبَاطٍ ، عَنْ...
´صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں مسجد میں اپنی ایک چادر پر سو رہا تھا ، جس کی قیمت تیس درہم تھی ، اتنے میں ا...
#4888 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ ، قَالَ حَدَّثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوس...
´صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک چادر ان کے سر کے نیچے سے چوری ہو گئی اور وہ مسجد نبوی میں سو رہے تھے ، انہو...
#4889 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَاشِمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ...
´عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” حدود کو میرے پاس آنے سے پہلے م...
#4890 قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ: عَنْ ابْنِ وَهْبٍ ، قَالَ سَمِع...
´عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” حدود کو آپس ہی میں معا...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ