📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 469

Sunan an-Nasa'i Hadith 469 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #8 📁 کتاب: نماز کے احکام و مسائل (كتاب الصلاة) ← 🏷️ باب: نماز قائم کرنے والے کے ثواب کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 469 Sunan an-Nasa'i 469
کتاب #8: کتاب: نماز کے احکام و مسائل
10: بَابُ : ثَوَابِ مَنْ أَقَامَ الصَّلاَةَ
🏷️ باب: نماز قائم کرنے والے کے ثواب کا بیان۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي صَفْوَانَ الثَّقَفِيُّ، قال: حَدَّثَنَا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ، قال: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قال: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، وَأَبُوهُ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّهُمَا سَمِعَا مُوسَى بْنَ طَلْحَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، أَنَّ رَجُلًا، قال: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبِرْنِي بِعَمَلٍ يُدْخِلُنِي الْجَنَّةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَعْبُدُ اللَّهَ وَلَا تُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا وَتُقِيمُ الصَّلَاةَ وَتُؤْتِيَ الزَّكَاةَ وَتَصِلُ الرَّحِمَ، ذَرْهَا كَأَنَّهُ كَانَ عَلَى رَاحِلَتِهِ".
ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! مجھے کوئی ایسا عمل بتائیے جو مجھے جنت میں داخل کرے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ کی عبادت کرو ، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو ، نماز قائم کرو ، زکاۃ ادا کرو اور صلہ رحمی کرو ، اسے چھوڑ دو “ گویا آپ اپنی اونٹنی پر سوار تھے ۱؎ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 469]
💡 وضاحت:
۱؎: یہ اعرابی سامنے آ کر اونٹنی کی باگ تھام کر پوچھ رہا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم جواب دے چکے تو آپ نے اس سے فرمایا: اونٹنی کی باگ چھوڑ دے اسے جانے دے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: متفق عليه
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الزکاة 1 (1396)، والأدب 10 (5983، 5982)، صحیح مسلم/الإیمان 4 (13)مطولاً، (تحفة الأشراف: 3491)، مسند احمد 5/417، 418 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #469
467 468 469 470 471

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#449 أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، قال: حَدَّثَنَا هِش...
´انس بن مالک ، مالک بن صعصعہ رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میں کعبہ کے ...
#450 أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، قال: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قال: أَخْبَرَنِي يُونُسُ...
´انس بن مالک اور ابن حزم رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ عزوجل نے میری امت پ...
#451 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ هِشَامٍ ، قال: حَدَّثَنَا مَخْلَدٌ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ...
´یزید بن ابی مالک کہتے ہیں کہ` انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے ہم سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ...
#452 أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، قال: حَدَّثَنَا مَالِكُ...
´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ( معراج کی شب ) جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو لے جایا گیا تو جبرائیل عل...
#453 أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ ، عَنْ ابْنِ وَهْبٍ ، قال: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ...
´انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` پنج وقتہ نمازیں مکہ میں فرض کی گئیں ، دو فرشتے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ