سنن النسائي حدیث نمبر: 4596
Sunan an-Nasa'i 4596
کتاب #49: کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل
54: بَابُ : الرُّجْحَانِ فِي الْوَزْنِ
باب: جھکتا ہوا تولنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ , قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ , عَنْ سُفْيَانَ , عَنْ سِمَاكٍ , عَنْ سُوَيْدِ بْنِ قَيْسٍ , قَالَ: جَلَبْتُ أَنَا وَمَخْرَفَةُ الْعَبْدِيُّ بَزًّا مِنْ هَجَرَ , فَأَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ بِمِنًى وَوَزَّانٌ يَزِنُ بِالْأَجْرِ , فَاشْتَرَى مِنَّا سَرَاوِيلَ , فَقَالَ لِلْوَزَّانِ: " زِنْ وَأَرْجِحْ".
سوید بن قیس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں اور مخرفہ عبدی رضی اللہ عنہ مقام ہجر سے کپڑا لائے ، ہم منیٰ میں تھے کہ ہمارے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آ گئے ، وہاں ایک تولنے والا تھا جو اجرت پر تول رہا تھا ، تو آپ نے ہم سے پاجامہ خریدا اور تولنے والے سے فرمایا : ” جھکتا ہوا تولو “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 4596]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح
تخریج دارالدعوہ:
سنن ابی داود/البیوع 7 (3336)، سنن الترمذی/البیوع 66(1305)، سنن ابن ماجہ/التجارات 34(2220)، اللباس 12 (3579)، (تحفة الأشراف: 4810)، مسند احمد (4/352)، سنن الدارمی/البیوع 47 (2627) (صحیح)