سنن النسائي حدیث نمبر: 4553
Sunan an-Nasa'i 4553
کتاب #49: کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل
39: بَابُ : بَيْعِ الزَّرْعِ بِالطَّعَامِ
باب: اناج کے بدلے کھڑی کھیتی (فصل) بیچنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ , قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ , عَنْ نَافِعٍ , عَنْ ابْنِ عُمَرَ , قَالَ: " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْمُزَابَنَةِ , أَنْ يَبِيعَ ثَمَرَ حَائِطِهِ وَإِنْ كَانَ نَخْلًا بِتَمْرٍ كَيْلًا , وَإِنْ كَانَ كَرْمًا أَنْ يَبِيعَهُ بِزَبِيبٍ كَيْلًا , وَإِنْ كَانَ زَرْعًا أَنْ يَبِيعَهُ بِكَيْلِ طَعَامٍ , نَهَى عَنْ ذَلِكَ كُلِّهِ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع مزابنہ سے منع فرمایا ہے ” مزابنہ یہ ہے کہ آدمی اپنے باغ میں لگے پھل کو بیچے ، اگر وہ کھجور ہو تو نپی ہوئی کھجور سے بیچے ، اور اگر انگور ہو تو اسے نپے ہوئے خشک انگور ( منقیٰ یا کشمش ) سے بیچے ، اور اگر کھڑی کھیتی ( فصل ) ہو تو اسے نپے ہوئے اناج سے بیچے “ ۔ آپ نے ان تمام اقسام کی بیع سے منع فرمایا ۔ [سنن نسائي/حدیث: 4553]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
متفق عليه
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/البیوع 91 (2205)، صحیح مسلم/البیوع 14 (1542)، سنن ابن ماجہ/التجارات 54 (2265)، (تحفة الأشراف: 8273)، مسند احمد (2/123) (صحیح)