سنن النسائي حدیث نمبر: 4510
Sunan an-Nasa'i 4510
کتاب #49: کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل
21: بَابُ : النَّجْشِ
باب: فرضی بھاؤ پر بھاؤ بڑھانے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى , قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ شُعَيْبٍ , قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي , عَنْ الزُّهْرِيِّ , أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ , وَسَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ , أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ , قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " لَا يَبِيعُ الرَّجُلُ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ , وَلَا يَبِيعُ حَاضِرٌ لِبَادٍ , وَلَا تَنَاجَشُوا , وَلَا يَزِيدُ الرَّجُلُ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ , وَلَا تَسْأَلِ الْمَرْأَةُ طَلَاقَ الْأُخْرَى لِتَكْتَفِئَ مَا فِي إِنَائِهَا".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا : ” آدمی اپنے ( کسی مسلمان ) بھائی کی بیع پر بیع نہ کرے ، اور نہ کوئی شہری کسی دیہاتی کا سامان بیچے ، اور نہ بھاؤ پر بھاؤ بڑھانے کا کام کرے ، اور نہ آدمی اپنے بھائی کی بیع پر اضافہ کرے ( کہ میں اس سامان کا تو اتنا اتنا مزید دوں گا ) اور نہ کوئی عورت سوکن کی طلاق کا مطالبہ کرے تاکہ جو اس کے برتن میں ہے اسے اپنے برتن میں انڈیل لے “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 4510]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
إسناده صحيح
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 13171) (صحیح)