📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 4374

Sunan an-Nasa'i Hadith 4374 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #48 📁 کتاب: قربانی کے احکام و مسائل (كتاب الضحايا) ← 🏷️ باب: ممنوع جانوروں میں سے کانے جانور کی قربانی منع ہے۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 4374 Sunan an-Nasa'i 4374
کتاب #48: کتاب: قربانی کے احکام و مسائل
5: بَابُ : مَا نُهِيَ عَنْهُ مِنَ الأَضَاحِي الْعَوْرَاءِ
🏷️ باب: ممنوع جانوروں میں سے کانے جانور کی قربانی منع ہے۔
أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ مَسْعُودٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَوْلَى بَنِي أَسَدٍ، عَنْ أَبِي الضَّحَّاكِ عُبَيْدِ بْنِ فَيْرُوزَ مَوْلَى بَنِي شَيْبَانَ، قَالَ: قُلْتُ لِلْبَرَاءِ: حَدِّثْنِي عَمَّا نَهَى عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْأَضَاحِيِّ. قَالَ: قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيَدِي أَقْصَرُ مِنْ يَدِهِ، فَقَالَ:" أَرْبَعٌ لَا يَجُزْنَ: الْعَوْرَاءُ الْبَيِّنُ عَوَرُهَا، وَالْمَرِيضَةُ الْبَيِّنُ مَرَضُهَا، وَالْعَرْجَاءُ الْبَيِّنُ ظَلْعُهَا، وَالْكَسِيرَةُ الَّتِي لَا تُنْقِي". قُلْتُ: إِنِّي أَكْرَهُ أَنْ يَكُونَ فِي الْقَرْنِ نَقْصٌ، وَأَنْ يَكُونَ فِي السِّنِّ نَقْصٌ. قَالَ: مَا كَرِهْتَهُ فَدَعْهُ، وَلَا تُحَرِّمْهُ عَلَى أَحَدٍ.
ابوالضحاک عبید بن فیروز کہتے ہیں کہ میں نے براء رضی اللہ عنہ سے کہا : مجھے بتائیے کہ کن کن جانوروں کی قربانی سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روکا ہے ؟ انہوں نے کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے ( اور براء نے ہاتھ سے اشارہ کیا اور کہا ) میرا ہاتھ آپ کے ہاتھ سے چھوٹا ہے ، آپ نے فرمایا : ” چار طرح کے جانور جائز نہیں : ایک تو کانا جس کا کانا پن صاف معلوم ہو ، دوسرا بیمار جس کی بیماری واضح ہو ، تیسرا لنگڑا جس کا لنگڑا پن صاف ظاہر ہو ، چوتھا وہ دبلا اور کمزور جانور جس کی ہڈیوں میں گودا نہ ہو “ ۔ میں نے کہا : مجھے یہ بھی ناپسند ہے کہ اس کے سینگ میں کوئی نقص عیب ہو یا اس کے دانت میں کوئی کمی ہو ۱؎ ، انہوں نے کہا : جو تمہیں ناپسند ہو اسے چھوڑ دو ، لیکن تم کسی اور کو اس سے مت روکو ۔ [سنن نسائي/حدیث: 4374]
💡 وضاحت:
۱؎: اس سے مراد: سینگ یا دانت میں معمولی سی کمی ہے، اسی لیے اتنی کمی والے جانور کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو تمہیں ناپسند ہو …“ ورنہ مذکورہ چاروں عیوب کی طرح کسی بھی بڑے عیب کی موجودگی میں جمہور کے نزدیک قربانی جائز نہیں جیسے آدھا سے زیادہ کان کٹا ہوا ہو سینگ ٹوٹی ہوئی، پاؤں کٹا ہوا ہو، اندھا ہو، وغیرہ وغیرہ۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الضحایا 6 (2802)، سنن الترمذی/الضحایا 5 (1497)، سنن ابن ماجہ/الضحایا 8 (3144)، موطا امام مالک/الضحایا 1 (1)، مسند احمد (4/284، 289، 300، 301)، سنن الدارمی/الأضاحی 3 (1993)، ویأتی برقم: 4375، 4376 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #4374
4372 4373 4374 4375 4376

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#4366 أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ سَلْمٍ الْبَلْخِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا النَّضْرُ وَهُوَ ابْنُ شُمَيْلٍ...
´ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس شخص نے ذی الحجہ کے مہ...
#4367 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، عَنْ شُعَيْبٍ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا...
´ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص قربانی کرنا چاہے ...
#4368 أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ عُثْمَانَ الْأَحْلَافِيِّ ، عَنْ...
´تابعی سعید بن مسیب کہتے ہیں کہ` جو شخص قربانی کا ارادہ کرے اور ( ذی الحجہ کے ابتدائی ) دس دن شروع ہو جائیں تو اپنے بال ...
#4369 أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَ...
´ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب ذی الحجہ کا پہلا عشرہ ش...
#4370 أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي سَع...
´عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا : ” مجھے قربانی...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ