سنن النسائي حدیث نمبر: 4204
Sunan an-Nasa'i 4204
کتاب #44: کتاب: بیعت کے احکام و مسائل
31: بَابُ : النَّصِيحَةِ لِلإِمَامِ
باب: امام اور حاکم کے لیے خیر خواہی کا بیان۔
أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ اللَّيْثِ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِنَّ الدِّينَ النَّصِيحَةُ، إِنَّ الدِّينَ النَّصِيحَةُ، إِنَّ الدِّينَ النَّصِيحَةُ"، قَالُوا: لِمَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟، قَالَ: " لِلَّهِ، وَلِكِتَابِهِ، وَلِرَسُولِهِ، وَلِأَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ , وَعَامَّتِهِمْ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا : ” بلاشبہ دین نصیحت اور خیر خواہی کا نام ہے ، بلاشبہ دین خلوص اور خیر خواہی ہے ، بلاشبہ دین خلوص اور خیر خواہی ہے “ ، لوگوں نے عرض کیا : کس کے لیے ، اللہ کے رسول ! آپ نے فرمایا : ” اللہ کے لیے ، اس کی کتاب ( قرآن ) کے لیے ، اس کے رسول ( محمد ) کے لیے ، مسلمانوں کے حکمرانوں اور عوام کے لیے “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 4204]
قال الشيخ الألباني:
حسن صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح
تخریج دارالدعوہ:
سنن الترمذی/البر 17 (1926)، (تحفة الأشراف: 12863)، مسند احمد (2/697) (حسن صحیح)