📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 4082

Sunan an-Nasa'i Hadith 4082 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #42 📁 کتاب: قتل و خون ریزی کے احکام و مسائل (كتاب تحريم الدم) ← 🏷️ باب: اس حدیث میں تلامذہ اعمش کا اعمش سے روایت میں اختلاف کا ذکر۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 4082 Sunan an-Nasa'i 4082
کتاب #42: کتاب: قتل و خون ریزی کے احکام و مسائل
17: بَابُ : ذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ عَلَى الأَعْمَشِ فِي هَذَا الْحَدِيثِ
🏷️ باب: اس حدیث میں تلامذہ اعمش کا اعمش سے روایت میں اختلاف کا ذکر۔
أَخْبَرَنِي أَبُو دَاوُدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَفَّانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُطَرِّفِ بْنِ الشِّخِّيرِ، عَنْ أَبِي بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ، أَنَّهُ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ فَغَضِبَ عَلَى رَجُلٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، فَاشْتَدَّ غَضَبُهُ عَلَيْهِ جِدًّا، فَلَمَّا رَأَيْتُ ذَلِكَ، قُلْتُ: يَا خَلِيفَةَ رَسُولِ اللَّهِ , أَضْرِبُ عُنُقَهُ. فَلَمَّا ذَكَرْتُ الْقَتْلَ أَضْرَبَ عَنْ ذَلِكَ الْحَدِيثِ أَجْمَعَ إِلَى غَيْرِ ذَلِكَ مِنَ النَّحْوِ , فَلَمَّا تَفَرَّقْنَا أَرْسَلَ إِلَيَّ، فَقَالَ: يَا أَبَا بَرْزَةَ، مَا قُلْتَ: وَنَسِيتُ الَّذِي، قُلْتُ: قُلْتُ: ذَكِّرْنِيهِ، قَالَ: أَمَا تَذْكُرُ مَا قُلْتَ؟!، قُلْتُ: لَا وَاللَّهِ، قَالَ: أَرَأَيْتَ حِينَ رَأَيْتَنِي غَضِبْتُ عَلَى رَجُلٍ؟، فَقُلْتَ: أَضْرِبُ عُنُقَهُ يَا خَلِيفَةَ رَسُولِ اللَّهِ، أَمَا تَذْكُرُ ذَلِكَ أَوَ كُنْتَ فَاعِلًا ذَلِكَ، قُلْتُ: نَعَمْ , وَاللَّهِ وَالْآنَ إِنْ أَمَرْتَنِي فَعَلْتُ. قَالَ:" وَاللَّهِ مَا هِيَ لِأَحَدٍ بَعْدَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ". قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: هَذَا الْحَدِيثُ أَحْسَنُ الْأَحَادِيثِ وَأَجْوَدُهَا , وَاللَّهُ تَعَالَى أَعْلَمُ.
ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پاس تھے ، آپ ایک مسلمان آدمی پر غصہ ہوئے اور آپ کا غصہ سخت ہو گیا ، جب میں نے دیکھا تو عرض کیا کہ اے خلیفہ رسول ! کیا میں اس کی گردن اڑا دوں ؟ جب میں نے قتل کا نام لیا تو انہوں نے یہ ساری گفتگو بدل کر دوسری گفتگو شروع کر دی ، پھر جب ہم جدا ہوئے تو مجھے بلا بھیجا اور کہا : ابوبرزہ ! تم نے کیا کہا ؟ میں نے جو کچھ کہا تھا وہ بھول چکا تھا ، میں نے کہا : مجھے یاد دلائیے ، تو آپ نے کہا : کیا تم نے جو کہا تھا وہ تمہیں یاد نہیں آ رہا ہے ؟ میں نے کہا : نہیں ، اللہ کی قسم ! تو آپ نے کہا : جب مجھے ایک شخص پر غصہ ہوتے دیکھا تو کہا تھا : اے خلیفہ رسول ! کیا میں اس کی گردن اڑا دوں ؟ کیا یہ تمہیں یاد نہیں ہے ؟ کیا تم ایسا کر گزرتے ؟ میں نے کہا : جی ہاں ، اللہ کی قسم ! اگر آپ اب بھی حکم دیں تو میں کر گزروں ، تو آپ نے کہا : اللہ کی قسم ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اب کسی کا یہ مقام نہیں ہے ۔ ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں : اس سے متعلق مروی احادیث میں یہ حدیث سب سے بہتر اور عمدہ ہے ۱؎ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 4082]
💡 وضاحت:
۱؎: سند کے لحاظ سے بہتر اور عمدہ ہونا ہے، کیونکہ پچھلی دونوں سن دوں میں انقطاع ہے جیسا کہ گزرا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: حسن
تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 4076 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #4082
4080 4081 4082 4083 4084

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#4077 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَن...
´ابوبرزہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ابوبکر رضی اللہ عنہ ایک آدمی پر غصہ ہوئے ، تو میں نے کہا : اے خلیفہ رسول ! یہ کون ہے ...
#4078 أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُد ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ عَمْرِو ...
´ابوبرزہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرا ، وہ اپنے ساتھیوں میں سے کسی پر غصہ ہو رہے تھے...
#4079 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، عَنْ يَحْيَى بْنِ حَمَّادٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَان...
´ابوبرزہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ابوبکر رضی اللہ عنہ ایک شخص پر غصہ ہوئے ، میں نے کہا : اگر آپ حکم دیں تو میں کچھ کروں...
#4080 أَخْبَرَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ الْأَشْعَرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ...
´ابوبرزہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ابوبکر رضی اللہ عنہ ایک آدمی پر سخت غصہ ہوئے یہاں تک کہ ان کا رنگ بدل گیا ، میں نے کہ...
#4081 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، عَنْ أَبِي دَاوُدَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْ...
´ابوبرزہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا ، انہوں نے ایک شخص کو کچھ سخت سست کہا تو اس نے جوا...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ