📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 3960

Sunan an-Nasa'i Hadith 3960 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #41 📁 کتاب: مزارعت (بٹائی پر زمین دینے) کے احکام و مسائل (كتاب المزارعة) ← 🏷️ باب: مزارعت (بٹائی) کے سلسلے میں وارد مختلف الفاظ اور عبارتوں کا ذکر۔
عربی:
اردو:
بَابُ : 3 - باب ذِكْرِ اخْتِلاَفِ الأَلْفَاظِ الْمَأْثُورَةِ فِي الْمُزَارَعَةِ
🏷️ باب: مزارعت (بٹائی) کے سلسلے میں وارد مختلف الفاظ اور عبارتوں کا ذکر۔
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا إِسْمَاعِيل، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ، قَالَ: كَانَ مُحَمَّدٌ , يَقُولُ:" الْأَرْضُ عِنْدِي مِثْلُ مَالِ الْمُضَارَبَةِ فَمَا صَلُحَ فِي مَالِ الْمُضَارَبَةِ صَلُحَ فِي الْأَرْضِ، وَمَا لَمْ يَصْلُحْ فِي مَالِ الْمُضَارَبَةِ لَمْ يَصْلُحْ فِي الْأَرْضِ"، قَالَ: وَكَانَ لَا يَرَى بَأْسًا أَنْ يَدْفَعَ أَرْضَهُ إِلَى الْأَكَّارِ عَلَى أَنْ يَعْمَلَ فِيهَا بِنَفْسِهِ , وَوَلَدِهِ , وَأَعْوَانِهِ , وَبَقَرِهِ , وَلَا يُنْفِقَ شَيْئًا، وَتَكُونَ النَّفَقَةُ كُلُّهَا مِنْ رَبِّ الْأَرْضِ.
ابن عون کہتے ہیں کہ محمد ( محمد بن سیرین ) کہا کرتے تھے : میرے نزدیک زمین مضاربت کے مال کی طرح ہے ، تو جو کچھ مضاربت کے مال میں درست ہے ، وہ زمین میں بھی درست ہے ، اور جو مضاربت کے مال میں درست نہیں ، وہ زمین میں بھی درست نہیں ، وہ اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ وہ اپنی زمین کاشتکار کے حوالے کر دیں اس شرط پر کہ وہ ( کاشتکار ) خود اپنے آپ ، اس کے لڑکے ، اس کے دوسرے معاونین اور گائے بیل اس میں کام کریں گے اور وہ اس میں کچھ بھی خرچ نہیں کرے گا بلکہ تمام مصارف زمین کے مالک کی طرف سے ہوں گے ۱؎ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 3960]
💡 وضاحت:
۱؎: بٹائی کی یہ ایک جائز صورت ہے، واجب نہیں بلکہ یہ بھی جائز ہے کہ زمین کا مالک کچھ بھی خرچ نہ کرے، تمام اخراجات کاشتکار کرے اور آدھی پیداوار کا حقدار ہو جیسا کہ اگلی حدیث میں آ رہا ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد مقطوع
قال الشيخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 19308) (صحیح الإسناد)
سنن النسائي • حدیث #3960
3959 3959 3960 3961 3962

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#3888 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا حِبَّانُ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ...
´ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` جب تم کسی مزدور سے مزدوری کراؤ تو اسے اس کی اجرت بتا دو ۔ [سنن نسائي/حدیث: 388...
#3889 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدٌ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا حِبَّانُ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ حَمَّ...
´حسن بصری سے روایت ہے کہ` وہ اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ کوئی آدمی کسی آدمی سے اس کی اجرت بتائے بغیر مزدوری کرائے ۔ [سن...
#3890 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا حِبَّانُ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ...
´حماد بن ابی سلیمان سے روایت ہے کہ` ان سے ایسے شخص کے بارے میں پوچھا گیا جو کسی مزدور سے اس کے کھانے کے بدلے کام لے ؟ تو...
#3891 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حِبَّانُ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ مَعْمَ...
´حماد اور قتادہ سے روایت ہے کہ` ان سے ایک ایسے شخص کے سلسلے میں پوچھا گیا ، جس نے ایک آدمی سے کہا : میں تجھ سے مکے تک کے...
#3892 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا حِبَّانُ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ...
´ابن جریج کہتے ہںي کہ` میں نے عطا سے کہا : اگر میں ایک غلام کو ایک سال کھانے کے بدلے اور ایک سال تک اتنے اور اتنے مال کے...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ