📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 3823

Sunan an-Nasa'i Hadith 3823 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #40 📁 ابواب: قسم اور نذر کے احکام و مسائل (كتاب الأيمان والنذور) ← 🏷️ باب: قسم کھانے کے بعد استثنا کرنے یعنی ان شاءاللہ (اگر اللہ نے چاہا) کہنے کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 3823 Sunan an-Nasa'i 3823
کتاب #40: ابواب: قسم اور نذر کے احکام و مسائل
18: بَابُ : مَنْ حَلَفَ فَاسْتَثْنَى
🏷️ باب: قسم کھانے کے بعد استثنا کرنے یعنی ان شاءاللہ (اگر اللہ نے چاہا) کہنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ , قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى , عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَخْنَسِ , قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ جَدِّهِ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا نَذْرَ وَلَا يَمِينَ فِيمَا لَا تَمْلِكُ , وَلَا فِي مَعْصِيَةٍ , وَلَا قَطِيعَةِ رَحِمٍ".
عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اس چیز میں کوئی نذر ، اور کوئی قسم نہیں ہوتی ، جس کے تم مالک نہیں ہو اور نہ ہی معصیت اور قطع رحمی میں قسم ہے “ ۱؎ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 3823]
💡 وضاحت:
۱؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ انسان جس چیز کا مالک نہیں اس میں نذر اور قسم نہیں، لیکن دیگر احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ نذر اور قسم تو ہو جاتی ہے لیکن ان کو پورا نہیں کیا جائے گا اور (قسم کا) کفارہ ادا کیا جائے گا۔
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: إسناده حسن
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الأیمان 15 (3274مطولا)، مسند احمد (2/112) (حسن صحیح)
سنن النسائي • حدیث #3823
3821 3822 3823 3824 3825

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#3818 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ يَزِيدَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ , قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ...
´عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو کسی بات کی قسم کھائے ، پھر اس سے بہ...
#3819 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ , عَنْ سُفْيَانَ , قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الزَّعْرَاءِ , عَنْ ...
´ابوالاحوص کے والد مالک بن نضلہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! کیا آپ نے میرے چچا زاد بھائی ک...
#3820 أَخْبَرَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ , قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ , قَالَ: أَنْبَأَنَا مَنْصُورٌ , وَيُ...
´عبدالرحمٰن بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` مجھ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم کسی چیز کی قسم کھاو...
#3821 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ , قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى , قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ , عَنْ...
´عبدالرحمٰن بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم کسی بات کی قسم کھاؤ پھر ...
#3822 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ فِي حَدِيثِهِ , عَنْ جَرِيرٍ , عَنْ مَنْصُورٍ , عَنْ الْحَسَنِ ...
´عبدالرحمٰن بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم کسی بات کی قسم کھا...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ