📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي

Sunan an-Nasa'i (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
📁 کتاب: طلاق کے احکام و مسائل (كتاب الطلاق) 🏷️ باب: باب: قیافہ شناسوں کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 3524 Sunan an-Nasa'i 3524
کتاب #32: کتاب: طلاق کے احکام و مسائل
51: بَابُ : الْقَافَةِ
باب: قیافہ شناسوں کا بیان۔
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ مَسْرُورًا، فَقَالَ: " يَا عَائِشَةُ، أَلَمْ تَرَيْ أَنَّ مُجَزِّزًا الْمُدْلِجِيَّ دَخَلَ عَلَيَّ وَعِنْدِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، فَرَأَى أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ، وَزَيْدًا، وَعَلَيْهِمَا قَطِيفَةٌ، وَقَدْ غَطَّيَا رُءُوسَهُمَا، وَبَدَتْ أَقْدَامُهُمَا، فَقَالَ: هَذِهِ أَقْدَامٌ بَعْضُهَا مِنْ بَعْضٍ".
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس خوش خوش آئے اور کہا : عائشہ ! ارے تم نے نہیں دیکھا مجزز مدلجی ( قیافہ شناس ) میرے پاس آیا اور ( اس وقت ) میرے پاس اسامہ بن زید تھے ، اس نے اسامہ بن زید اور ( ان کے والد ) زید بن حارثہ رضی اللہ عنہما دونوں کو دیکھا ، ان کے اوپر ایک چھوردار چادر پڑی ہوئی تھی جس سے وہ دونوں اپنا سر ڈھانپے ہوئے تھے اور ان کے پیر دکھائی پڑ رہے تھے ، اس نے ان کے پیر دیکھ کر کہا : یہ وہ پیر ہیں جن کا بعض بعض سے ہے ۱؎ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 3524]
💡 وضاحت:
۱؎: یعنی یہ دونوں ایک دوسرے سے بہت قریب ہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: متفق عليه
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الفرائض 31 (6771)، صحیح مسلم/الرضاع (1459)، سنن ابی داود/الطلاق 31 (2267)، سنن الترمذی/الولاء 5 (2130)، سنن ابن ماجہ/الأحکام 21 (2349)، (تحفة الأشراف: 16433) (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #3524
3522 3523 3524 3525 3526

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#3523 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَ...
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس خوش خوش آئے ، آپ ک...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ