📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 3232

Sunan an-Nasa'i Hadith 3232 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #30 📁 کتاب: نکاح (شادی بیاہ) کے احکام و مسائل (كتاب النكاح) ← 🏷️ باب: زناکار عورت سے شادی کرنے کی کراہت کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 3232 Sunan an-Nasa'i 3232
کتاب #30: کتاب: نکاح (شادی بیاہ) کے احکام و مسائل
13: بَابُ : كَرَاهِيَةِ تَزْوِيجِ الزُّنَاةِ
🏷️ باب: زناکار عورت سے شادی کرنے کی کراہت کا بیان۔
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" تُنْكَحُ النِّسَاءُ لِأَرْبَعَةٍ: لِمَالِهَا، وَلِحَسَبِهَا، وَلِجَمَالِهَا، وَلِدِينِهَا، فَاظْفَرْ بِذَاتِ الدِّينِ تَرِبَتْ يَدَاكَ".
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” عورتوں سے شادی چار چیزیں دیکھ کر کی جاتی ہے : اس کا مال دیکھ کر ، اس کی خاندانی وجاہت ( حسب ) دیکھ کر ، اس کی خوبصورتی دیکھ کر اور اس کا دین دیکھ کر ، تو تم دیندار عورت کو پانے کی کوشش کرو ۱؎ ، تمہارے ہاتھ خاک آلود ہوں “ ۲؎ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 3232]
💡 وضاحت:
۱؎: کیونکہ دیندار عورت مالدار بھی ہو سکتی ہے، حسب والی بھی ہو سکتی ہے اور خوبصورت بھی ہو سکتی ہے لیکن بدکار نہیں ہو سکتی، ورنہ پھر اسے دیندار نہ کہیں گے۔ لیکن دیندار نہیں ہے تو مالدار عورت بھی بدکار ہو سکتی ہے، حسب والی بھی زانیہ ہو سکتی ہے اور جمال والی بھی بدکار ہو سکتی ہے۔ اس لیے دیندار عورت کے مقابل میں گرچہ ان سے شادی جائز ہے مگر اس جواز کی حیثیت مکروہ کی ہو گی، اسی بنا پر صاحب کتاب نے کراہیۃ تزویج الزناۃ کا عنوان قائم کیا ہے۔ ۲؎: یعنی اگر ایسا نہ کرو گے تو نقصان اٹھاؤ گے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: متفق عليه
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/النکاح 15 (5090)، صحیح مسلم/الرضاع 15 (1466)، سنن ابی داود/النکاح 2 (2047)، سنن ابن ماجہ/النکاح 6 (1858)، (تحفة الأشراف: 14305)، مسند احمد (2/428)، سنن الدارمی/النکاح 4 (22116) (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #3232
3230 3231 3232 3233 3234

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#3198 أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ سُلَيْمَانُ بْنُ سَيْفٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، قَالَ: ...
´عطا کہتے ہیں کہ` ہم لوگ ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کے جنازے میں گئے ، تو آپ نے کہ...
#3199 أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، قَالَ: أَنْبَأَنَ...
´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی اس حال میں کہ آپ کے پاس نو بیویاں...
#3200 أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ مَسْعُودٍ ، عَنْ يَزِيدَ وَهُوَ ابْنُ زُرَيْعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِ...
´انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نو بیویاں تھیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس ایک ہی ر...
#3201 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ الْمُخَرَّمِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُ...
´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` میں ان عورتوں سے شرم کرتی تھی ۱؎ جو اپنی جان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ک...
#3202 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، ق...
´سہل بن سعد رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` میں قوم کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا کہ اتنے میں ایک عورت نے کہا : اللہ کے رسول ! میں آپ ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ